ہماچل کے بلاس پور میں ایمس کے آغاز کے ساتھ ہی ڈائلیسس کی سہولت دستیاب ، 247 ایکڑ پر پھیلے 750 بستروں والے ایمس میں جدید ترین سہولیات
ہماچل پردیش میں صحت کے شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز
شملہ، 05 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز وجے دشمی کے موقع پر ہماچل پردیش کے لوگوں کو صحت کے شعبے میں ایک بڑا تحفہ دیا ہے۔ انہوں نے بلاس پور ضلع کے کوٹھی پورہ میں 1470 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کردہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کا افتتاح کیا۔
اس کے بعد وزیر اعظم نے ایمس کیمپس کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ہماچل پردیش کے گورنر راجندر وشواناتھ آرلیکر، ایم پی اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، وزیر اعلی جے رام ٹھاکر، مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور ایمس کے ڈائریکٹر موجود تھے۔
وزیر اعظم نے 3 اکتوبر 2017 کو یہاں ایمس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ اس کے بعد 21 جنوری 2019 کوبھومی پوجن کے بعد جون 2019 میں اس کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا۔
ایمس کی تعمیر کے ساتھ ہی ہماچل پردیش میں صحت کے شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ اب ریاست اور ضلع کے لوگوں کو سنگین بیماریوں کے علاج کے لیے پی جی آئی چنڈی گڑھ سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا۔
247 ایکڑ پر پھیلا ہوا یہ جدید ترین اسپتال 750 بستروں پر مشتمل ہے جس میں 18 اسپیشلٹی اور 17 سپر اسپیشلٹی ڈیپارٹمنٹس، 18 ماڈیولر آپریشن تھیٹرز، 64 آئی سی یو بیڈ ہیں۔ اسپتال 24 گھنٹے ایمرجنسی اور ڈائیلاسز کی سہولیات، جدید تشخیصی مشینیں جیسے الٹراسونوگرافی، سی ٹی اسکین، ایم آر آئی وغیرہ، امرت فارمیسی اور جن اوشدھی کیندر اور 30 بستروں والے آیوش بلاک سے لیس ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…