Urdu News

پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں وزیراعظم نریندر مودی نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

وزیراعظم نریندر مودی، ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے

نئی دہلی، 06 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

وزیراعظم نریندر مودی اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے یوم پیدائش پر ان کی تصویر پر پھول چڑھائے۔

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل، مرکزی وزیر جل شکتی گجیندر سنگھ شیخاوت، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے ڈاکٹر شیاما پرساد کی تصویر پرگلہائے عقیدت پیش کر کے انہیں خراج عقید ت پیش کیا۔

متعدد ممبران پارلیمنٹ، سابق ممبران پارلیمنٹ اور دیگر معززین نے بھی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی تصویر پر پھول چڑھائے۔لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی سی۔ مودی نے بھی گلہائے عقیدت پیش کیا۔

لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے ہندی اور انگریزی میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی پروفائل پر مشتمل ایک کتابچہ تقریب میں موجود معززین کو پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی تصویر کی نقاب کشائی اس وقت کے صدر ہند آر۔ وینکٹارمن نے 31 مئی 1991 کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں قوم کے لیے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں کیا تھا۔

Recommended