Urdu News

وزیراعظم نریندر مودی نے میزبان رہنما کو کچھ کا فن بطور تحفہ پیش کیا

وزیراعظم نریندر مودی نے میزبان رہنما کو کچھ کا فن بطور تحفہ پیش کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فیڈریکسن کو کچھ کڑھائی سے بنی دیوار کی سجاوٹ پیش کی۔ کچھ کڑھائی گجرات کے کچھ ضلع کی قبائلی برادری کی دستکاری اور ٹیکسٹائل آرٹ کی روایت ہے۔

مرکزی وزیر اور گجرات کے رکن پارلیمنٹ منسکھ منڈاویہ نے ٹویٹ کر کہا کہ ہر گجراتی کے لیے یہ قابل فخر لمحہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم کو کچھ کی روغن پینٹنگ اور ڈنمارک کی وزیر اعظم کو کچھ کی کڑھائی سے بنی دیوارسجاوٹ پیش کی۔مالامال گجراتی فن اور ثقافت کو عالمی سطح پر لے جانے کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ۔

اپنے بھرپور ڈیزائنوں کے ساتھ کچھ کشیدہ کاری کا ہندوستانی ٹیکسٹائل آرٹ کی روایت میں ایک اہم مقام ہے۔ عام طور پر خواتین سوتی کپڑے پر ریشم یا بے شمار رنگوں کے سوتی دھاگوں کا استعمال کر کے جال کے طور پر اس سجاوٹ کو تیار کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم نے سویڈن کی وزیر اعظم میگڈیلینا اینڈرسن کو جموں و کشمیر سے ایک پپیئرماشے باکس میں پشمینہاسٹول تحفہ میں دیا۔ کشمیری پشمینہ اسٹول اپنے نایاب مواد، شاندار کاریگری اور یاد دلانے والے ڈیزائن کی وجہ سے زمانہ قدیم سے محفوظ رکھنے والی چیز رہی ہیں۔

پشمینہ شال بنانے کے لیے استعمال ہونے والا اون کشمیری بکری کی ایک خاص نسل سے آتا ہے جو ہمالیہ کی بلندیوں میں پائی جاتی ہے۔ پشمینہ اسٹول کشمیر پپیئرماشے باکس میں پیک کیا جاتا ہے، جو دستکاری سے بھرپور اور رنگین ہوتا ہے۔

Recommended