Urdu News

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کیا۔

وزیراعظم نے کہا ’’لا ل بہادر شاستری جی ایک منکثیرالمجاز  اور مضبوط ارادے کے آدمی تھے ۔  انہوں نے سادگی سے زندگی جینے کی مثال پیش کی اور ہمارے ملک کی بہبود کے لیے  زندگی گزاری۔

انہوں نے بھارت کے لیے جو کچھ بھی کیا اس کے تئیں گہرے تشکر کے ساتھ ہم ان کی یوم پیدائش پر انہیں یاد کرتے ہیں۔‘‘

ملک کے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے یوم پیدائش پرصدر رام ناتھ کوند نے انہیں یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر کووند نے جمعہ کو ٹوئٹ کیا’’سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کی جینتی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت۔ ہندوستان کے اس عظیم سپوت نے بے مثال لگن اور دیانتداری کے ساتھ ملک کی خدمت کی‘‘۔
انہوں نے مزید کہا ’’سبز و سفید انقلاب میں ان کے بنیادی کردار اور جنگ کے دوران ان کی مضبوط قیادت کیلئے ملک کے سبھی لوگ انہیں عقیدت سے یاد کرتے ہیں‘‘۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کے روز بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان سالگرہ کے موقع پر انہیں یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر کیجریوال آج صبح باپو کے سمادھی راج گھاٹ اورآنجہانی شاستری کی سمادھی وجئے گھاٹ گئے اور دونوں کو گلہائے عقیدت پیش کئے۔
اس سے قبل وزیر اعلی نے ٹویٹ کر کے کہا ’’ بابا ئے قوم مہاتما گاندھی کی پوری زندگی اور ان کے افکار نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کو تحریک دیتے ہیں ۔ باپو کی 151 ویں سالگرہ پرانہیں سلام پیش کرتا ہوں ۔ آئیں مل کر باپو کے خوابوں کا ہندوستان تشکیل دیں‘‘۔

انہوں نے کہا ’’ سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری جی کا سادہ طرز زندگی اور سخت محنت ہندوستانی سیاست میں آئندہ نسلوں کو تحریک دیتی رہے گی ۔ شاستری جی کو ان کی سالگرہ پر سلام پیش کرتا ہوں‘‘۔

Recommended