وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آنجہانی رام ولاس پاسوان جی کی یوم پیدائش پر اُنہیں یاد کیا اور کہا کہ وہ ایک تجربے کار پارلیمنٹینرین اور منتظیم تھے۔
ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘ آج میرے آنجہانی دوست رام ولاس پاسوان جی کایوم پیدائش ہے، میں شدت سے اُن کی کمی محسوس کررہا ہوں وہ بھارت کے بہت زیادہ تجربے کار پارلیمنٹینرین اور ایڈ منسٹریٹر تھے۔ دبے کچلے لوگوں کو بااختیار بنانے اور عوامی خدمات کے لئے کی گئیں اُن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔