Urdu News

آکسیجن کی فراہمی سے متعلق وزیر اعظم کی جائزہ میٹنگ

وزیر اعظم نریندر مودی

آکسیجن کی فراہمی سے متعلق وزیر اعظم کی جائزہ میٹنگ 

نئی دہلی ، 02 مئی (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز ملک میں آکسیجن کی فراہمی بڑھانے کے لیے جائزہ میٹنگ منعقد کی۔ اس میں نائٹروجن پلانٹ کو آکسیجن پلانٹ میں تبدیل کرنے اور گیسوں والی آکسیجن کے استعمال سے متعلق موضوعات کے بارے میں خیالات اور معلومات زیر بحث آئے ۔

وزیر اعظم نے اپنے پرنسپل سکریٹری ،  کابینہ سکریٹری ، داخلہ سکریٹری ، روڈ ٹرانسپورٹ سکریٹری اور دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے اس سلسلے میں غورو خوض کیا۔ اس دوران بتایا گیا کہ ملک میں 14 صنعتوں میں نائٹروجن پلانٹ کو آکسیجن پلانٹ میں تبدیل کرنے کے لئے کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ مزید 37 دیگر کی بھی شناخت کی گئی ہے۔ ان نائٹروجن پلانٹوں کو اس طرح تبدیل کیا جائے گا کہ انہیں قریب ترین اسپتال منتقل کیا جاسکے اور اگر یہ ممکن نہ ہوا تو آکسیجن تیار کرکے اسپتالوں میں پہنچا دی جائے گی۔

دوسری طرف ، گیس کی شکل میں استعمال ہونے والی آکسیجن کو بھی استعمال کے قابل سمجھا جاتا تھا۔ معیاری گیس آکسیجن پروڈکشن پلانٹوں کے قریب کووڈ کیئر سنٹر کی تعمیر کے لئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ امکان ہے کہ اس سے 10،000 آکسیجن بستر تیار کیے جاسکیں۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومتوں کی بھی مدد کی جائے گی۔ نیز وزیر اعظم نے پی ایس اے پلانٹ کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا۔ انہیں بتایا گیا کہ اس طرح کے 1500 پلانٹ بنائے جارہے ہیں۔

Recommended