قومی

پی ایم روزگارمیلہ: وزیر اعظم مودی 71 ہزار نوجوانوں کو کب دیں گے تقرری لیٹر؟

نئی دہلی، 11 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

 وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو روزگار میلے کے تحت 71 ہزار نوجوانوں کو تقرری کے خطوط دیں گے۔ یہ تقرریاں ملک کی مختلف وزارتوں میں ہوں گی۔ مرکزی حکومت نے اس سال 10 لاکھ نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کا ہدف رکھا ہے۔

منگل کو یہ جانکاری دیتے ہوئے وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 13 اپریل کو صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریباً 71,000 نو تعینات نوجوانوں کو تقرری کے خطوط تقسیم کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم ان نوجوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔

روزگار میلہ روزگار کے حصول کو اولین ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عہد کو پورا کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ روزگارمیلہ روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے میں حوصلہ افزائی کا کام کرے گا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی میں شرکت کے لیے بامعنی مواقع فراہم کرے گا۔

ملک بھر سے نئے بھرتی کیے گئے افراد حکومت ہند کے تحت مختلف عہدوں پر جوائن کریں گے۔ ٹرین مینیجر، اسٹیشن ماسٹر، سینئر کمرشل کم ٹکٹ کلرک، انسپکٹر، سب انسپکٹر، کانسٹیبل، اسٹینو گرافر، جونیئر اکاؤنٹنٹ، پوسٹل اسسٹنٹ، انکم ٹیکس انسپکٹر، ٹیکس اسسٹنٹ، سینئر ڈرافٹس مین، جے ای/سپروائزر، اسسٹنٹ پروفیسر، ٹیچر، لائبریرین، نرس، پروبیشنری آفیسر، PA، ایم ٹی ایس ،پی اے وغیرہ۔

نئے بھرتی ہونے والوں کو بھی کرمایوگی پرارمبھ کے ذریعے خود کو تربیت کا موقع ملے گا، جو کہ مختلف سرکاری محکموں میں تمام نئے بھرتیوں کے لیے ایک آن لائن اورینٹیشن کورس ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago