Urdu News

یوکرین سے ہندوستانیوں کی بحفاظت واپسی پر وزیر اعظم کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

یوکرین سے ہندوستانیوں کی بحفاظت واپسی پر وزیر اعظم کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

نئی دہلی، 28 فروری (انڈیا نیرٹیو)

وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو یوکرین بحران کے حوالے سے اعلیٰ سطح  پر میٹنگ  کر کئی اہم فیصلے لیے۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت چار وزراء  کو یوکرین کے پڑوسی ممالک بھیجے گی، جو وہاں پھنسے ہوئے ہندوستانی طلبا  اور شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی میں مدد کریں گے۔

میٹنگ میں وزیر خارجہ ایس  جے شنکر کے ساتھ مرکزی وزراء  پیوش گوئل، جیوتی رادتیہ سندھیا، کرن رجیجو اور جنرل وی کے سنگھ سمیت اعلیٰ حکام بھی تھے۔ اس دوران وزیراعظم نے یوکرین سے طلباء   کی وطن واپسی کے لیے اب تک کیے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

میٹنگ میں، حکومت نے چار مرکزی وزراء  کو خصوصی ایلچی کے طور پر یوکرین کے پڑوسی ممالک بھیج کر اپنی کوششوں کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ ہندوستانی شہریوں کی محفوظ واپسی کے مشن میں بہتر تال میل کیا جا سکے۔ اور ساتھ ہی طالب علموں کی مدد  کی جا سکے۔

ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں مرکزی وزراء  ہردیپ پوری، جیوتی رادتیہ سندھیا، کرن رجیجو اور وی کے سنگھ کو پڑوسی ممالک کے دورے پر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی نے اتوار کو یوکرین بحران پر ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی طلباء   کی حفاظت اور انخلا کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Recommended