Urdu News

وزیر اعظم 27 سے 28 اگست کے دوران گجرات کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم 27 سے 28 اگست کے دوران گجرات کا دورہ کریں گے

27 اور 28 اگست کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی گجرات کا دورہ کریں گے۔ 27 اگست کو شام ساڑھے پانچ بجے  وزیراعظم احمد آباد کے سابرمتی ریور فرنٹ میں کھادی اتسو سے خطاب کریں گے۔ 28 اگست کی صبح 10 بجے  وزیر اعظم بھُج میں اسمرتی ون میموریل کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد دوپہر 12 بجے  وزیر اعظم بھُج میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ شام پانچ بجے  وزیر اعظم گاندھی نگر میں ایک پروگرام سے خطاب کریں گے جس میں بھارت میں سوزوکی  کی تاسیس کی 40 سالہ تقریب منائی جائے گی۔

کھادی اتسو

آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر منعقد ہونے والی. اپنی نوعیت کی ایک تقریب میں کھادی اتسو کا انعقاد تحریک آزادی کے دوران . کھادی اور اس کی اہمیت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔ اتسو کا انعقاد احمد آباد کے سابرمتی ریور فرنٹ میں کیا جائے گا. اور اس میں گجرات کے مختلف اضلاع سے 7500 خواتین کھادی کاریگر بیک وقت. اور ایک ہی مقام پر رہتے ہیں۔ اس تقریب میں 1920 کی دہائی سے استعمال ہونے والی. مختلف نسلوں کے 22 چرخے دکھا کر “چرخے کے ارتقا” کی نمائش بھی کی جائے گی۔ اس میں “یرواڑہ چرخا” جیسے چرخے شامل ہوں گے. جو جدوجہد آزادی کے دوران استعمال ہونے والے چرخوں کی علامت ہیں. آج استعمال ہونے والی جدید ترین اختراعات اور ٹیکنالوجی والے چرخے بھی شامل ہوں گے۔

 بھُج میں وزیر اعظم

جدید ترین سمرتی ون زلزلہ میوزیم کو سات موضوعات پر مبنی سات بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے: ری برتھ، ری ڈسکور، ری اسٹور، ری بلڈ، ری تھنک، ری لیو اور ری نیو ۔ پہلا بلاک ری برتھ کے موضوع پر مبنی ہے جس میں زمین کے ارتقا اور زمین کی ہر بار قابو پانے کی صلاحیت کی عکاسی کی گئی ہے۔ دوسرا بلاک گجرات کی جغرافیائی شکل اور مختلف قدرتی آفات کو ظاہر کرتا ہے جن سے ریاست کو خطرہ ہے۔ تیسرا بلاک 2001 کے زلزلے کے آفتڑ میتھ کی جھلکیاں دکھاتا ہے۔ اس بلاک کی گیلریاں افراد کے ساتھ ساتھ تنظیموں کے ذریعہ کی جانے والی بڑے پیمانے پر امدادی کوششوں کو بھی دکھاتی ہیں۔

موضوعات پر مبنی سات بلاکس میں تقسیم کیا گیا

وزیراعظم بھُج میں تقریبا 4400کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور ان کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم سردار سروور پروجیکٹ کی کچَھ برانچ کینال کا افتتاح کریں گے۔ نہر کی کل لمبائی تقریبا 357کلومیٹر ہے۔ نہر کے ایک حصے کا افتتاح وزیر اعظم نے 2017 میں کیا تھا اور باقی حصے کا افتتاح اب کیا جارہا ہے۔ کنال کچھ آبپاشی کی سہولیات فراہم کرنے اور ضلع کچھ کے تمام 948دیہاتوں اور 10 قصبوں میں پینے کے پانی کی فراہمی میں مدد کرے گی۔ وزیراعظم سرہد ڈیری کے نئے خودکار دودھ پروسیسنگ اور پیکنگ پلانٹ سمیت مختلف دیگر پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔

گاندھی نگر میں وزیر اعظم

وزیراعظم گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں منعقد ہونے والے بھارت. میں سوزوکی کی تاسیس کی 40 سالہ تکمیل کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ اس تقریب کے دوران وزیر اعظم بھارت میں سوزوکی گروپ کے دو اہم پروجیکٹوں یعنی ہنسل پور. گجرات میں سوزوکی موٹر گجرات الیکٹرک وہیکل بیٹری مینوفیکچرنگ سہولت اور ہریانہ کے.  کھرکھوڈا میں ماروتی سوزوکی کی آنے والی گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ سہولت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔گجرات کا دورہ کریں

گجرات الیکٹرک وہیکل بیٹری مینوفیکچرنگ فیسیلیٹی قائم

گجرات کے ہنسل پور میں سوزوکی موٹر گجرات الیکٹرک وہیکل بیٹری مینوفیکچرنگ فیسیلیٹی قائم کی جائے گی. جس میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ایڈونس کیمسٹری سیل بیٹریاں تیار کرنے کے لیے. تقریبا 7300 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ہریانہ کے کھرکھوڈا میں گاڑیوں کی تیاری کی سہولت میں ہر سال 10 لاکھ مسافر گاڑیاں تیار کرنے کی صلاحیت ہوگی. جس سے یہ دنیا کی کسی ایک سائٹ پر مسافر گاڑیوں کی تیاری کی سب سے بڑی سہولیات میں سے ایک بن جائے گی۔ پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ 11 ہزار کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری سے قائم کیا جائے گا۔

Recommended