قومی

وزیر اعظم 27 فروری کو کرناٹک کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 27 فروری، 2023 کو کرناٹک کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریباً 11:45 بجے، وزیر اعظم واک تھرو  کریں گے اور شیواموگا ہوائی اڈے کا معائنہ کریں گے، جس کے بعد، وہ شیوموگا میں متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کریں  گے  اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 3:15 وزیر اعظم بیلگاوی میں متعدد ترقیاتی اقدامات  کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور  انہیں قوم کے نام  وقف کریں گے اور پی ایم – کسان کی 13ویں قسط بھی جاری کریں گے۔

شیو موگا  میں وزیراعظم

پورے ملک میں فضائی کنکٹی وٹی  کو بہتر بنانے پر وزیر اعظم  جو زور  دیتے ہیں اس  کو شیو موگا ہوائی اڈے کے افتتاح سے مزید  فروغ ملے گا۔ نیا ہوائی اڈہ تقریباً 450 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ ہوائی اڈے کی پیسنجر ٹرمینل بلڈنگ فی گھنٹہ 300 مسافروں کو ہینڈل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہوائی اڈہ مالناڈ کے علاقے میں شیو موگا  اور دیگر آس پاس  علاقوں کی کنکٹی وٹی  اور رسائی کو بہتر بنائے گا۔

وزیر اعظم شیو موگا  میں ریلوے کے دو پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس میں شیوموگا – شکاری پورہ – رانی بینور نئی ریلوے لائن اور کوٹیگنگورو ریلوے کوچنگ ڈپو شامل ہیں۔ شیواموگا – شکاری پورہ – رانی بینور نئی ریلوے لائن  990 کروڑ ، روپے کی لاگت سے تیار کی جائے گی اور بنگلورو-ممبئی مین لائن کے ساتھ ملناڈ خطے کو بہتر کنکٹی وٹی فراہم کرے گی۔ شیو موگا  شہر میں کوٹیگنگورو ریلوے کوچنگ ڈپو 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا جائے گا تاکہ شیو موگا  سے نئی ٹرینیں شروع کرنے اور بنگلورو اور میسورو میں دیکھ ریکھ کی سہولیات پر دباؤ کم کرانے میں مدد مل سکے۔

وزیر اعظم سڑکوں کی ترقی کے متعدد پروجیکٹوں  کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 215 کروڑ روپے سے زیادہ کی مجموعی لاگت سے تیار کیے جانے والے پروجیکٹوں میں این ایچ 766 سی  پر شکاری پورہ ٹاؤن کے لیے نئی بائی پاس سڑک کی تعمیر بھی شامل ہے جو بیندور – رانی بینور کو ملاتی ہے۔  کو میگراولّی سے اگمبے تک  این ایچ 169  اے کو چوڑا کرنا  اور این ایچ  169 پیر تھ تھلی تعلقہ میں بھراٹ پورہ میں نئے پل کی تعمیر شامل ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago