ممبئی، 14 جون (انڈیا نیرٹیو)
وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو مہاراشٹر میں رہیں گے۔ پونے کے قریب دیہو کا مندر ان کے استقبال کے لیے پوری طرح تیار ہے۔وزیر اعظم دوپہر میں دیہو میں 17ویں صدی کے سنت تکارام مہاراج مندر میں شیلا (چٹان) مندر کا افتتاح کریں گے۔
اپنے مصروف پروگرام کے دوران وزیر اعظم ممبئی میں انقلابیوں کی گیلری کی نقاب کشائی کریں گے۔ اس کے علاوہ 200 سال سے مسلسل شائع ہونے والا اخبار ”ممبئی سماچار“ کے دو صدسالہ تقریب میں بھی حصہ لیں گے۔ اس موقع پر اخبار کے منفرد کارنامے پر ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا جائے گا۔
شری سنت تکارام مہاراج سنستھان دیہو کے سربراہ نتن مورے کے مطابق ”شیلا“ مندر ایک کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت سے کوئی مالی امداد نہیں لی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو خصوصی ٹوپی پیش کی جائے گی۔