Urdu News

وزیر اعظم نریندر مودی 19 فروری کو کیرالا میں متعدد منصوبوں کا افتتاح کریں گے

ہندستانی وزیر اعظم نریندر مودی


وزیر اعظم نریندر مودی 19 فروری کو کیرالا میں متعدد منصوبوں کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی ، 18 فروری (انڈیا نیرٹیو)

 وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کی شام میں کیرالہ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بجلی اور شہری شعبے میں کئی بڑے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم مودی 19 فروری کو کیرالہ کے ترشور میں 320 کے وی پاور ٹرانسمیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ یہ وولٹیج سورس کنورٹر (وی ایس سی) پر مبنی ایک جدید ترین ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ (ایچ وی ڈی سی) پروجیکٹ ہے۔

وزیر اعظم آفس سے موصولہ اطلاع کے مطابق یہ منصوبہ 5070 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے۔ اس سے مغربی علاقےمیں 2000 میگاواٹ بجلی بھیجنے میں آسانی ہوگی اور کیرالہ کی مانگ کو پورا کیا جاسکتا ہے۔

نریندر مودی 50 میگاواٹ کسارگوڈ سولر پاور پروجیکٹ بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔ یہ منصوبہ 280 کروڑ روپے کی لاگت سے قومی شمسی توانائی مشن کے تحت تیار کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم مارچ میں آن لائن ’’امتحان پر گفتگو‘‘ کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ (سی بی ایس ای) کے 10ویں اور 12ویں کاامتحان دینے والے ملک بھر کے طلباءکے ساتھ اس سال مارچ میں ’’امتحانات پر تبادلہ خیال‘‘ کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب وزیر اعظم امتحانات -2021 ڈائیلاگ پروگرام پر آن لائن گفتگوکریں گے۔

موجودہ تعلیمی سیشن میں ، کورونا بحران کی وجہ سے صرف آن لائن ہی کلاس کروائے گئے تھے۔ ایسی صورت حال میں ، اس امتحان کے لیے طلباپر مختلف دباؤ ہوگا۔ اس پروگرام کے ذریعے وزیر اعظم طلبا، والدین اور اساتذہ کے تمام سوالات کے جوابات دے کر ذہنی طور پر طلبہ کو امتحان کے لیے تیار کریں گے۔

 وزیر اعظم سے بات چیت کرنے والے طلبا، والدین اور اساتذہ کا انتخابMyGovایپ پر منعقد ہونے والے مباحثہ’’ امتحانات پر تبادلہ خیال ‘‘ میں کیا جائے گا۔ طلبا 14 مارچ تک اس پر اپنے سوالات بھی شیئر کرسکتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں طلبہ کا یہ مکالمہ 15 مارچ کے بعد ہی ہوگا۔

یادرہے کہ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) 10ویں اور 12 ویں کاامتحان4 مئی سے 10جون تک چلے گا۔ ان کے نتائج 15 جولائی تک اعلان کردیئے جائیں گے۔

Recommended