Urdu News

وزیراعظم آج اور کل کرناٹک میں 27 ہزار کروڑ روپے کی اسکیمیں کا دیں گے سوغات

وزیراعظم نریندرمودی

نئی دہلی، 20 جون (انڈیا نیرٹیو)

وزیراعظم نریندر مودی آج (پیر) اور کل (منگل) کرناٹک کے دورے پر رہیں گے۔ اس دوران وہ بنگلورو میں 27,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے ریل اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ اطلاع وزیراعظم کے دفتر نے دی ہے۔ وزیراعظم کے دفتر کے مطابق، وزیراعظم پیر کو تقریباً 12:30 بجے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی) بنگلور کا دورہ کریں گے۔ وہاں وہ سی بی آر کا افتتاح کریں گے اور باغچی-پارتھ سارتھی ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم کے دفتر کے مطابق، وہ دوپہر تقریباً 1:45 بجے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اسکول آف اکنامکس (بیس) بنگلور کا دورہ کریں گے۔ اس دوران بیس یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا افتتاح کریں گے اور امبیڈکر کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔ وہ 150 'ٹیکنالوجی ہب بھی قوم کو وقف کریں گے۔ انہیں کرناٹک میں انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) کو بدل کر ڈیولپ کیا گیا ہے۔

اس کے بعد وزیراعظم تقریباً 2:45 بجے بنگلور کے کومگھٹا پہنچیں گے۔ وہاں وہ 27,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی ریل اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تقریباً 5:30 بجے، وزیراعظم مہاراجہ کالج گراؤنڈ، میسور میں ایک عوامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہاں وہ ناگنہلی ریلوے اسٹیشن پر کوچنگ ٹرمینل کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف اسپیچ اینڈ ہیئرنگ (اے آئی آئی ایس ایچ) میں 'سینٹر آف ایکسیلنس فار پرسنز فار کمیونیکیشن ڈس آرڈر کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم تقریباً 7:00 بجے شری ستر مٹھ میسور جائیں گے۔ تقریباً 7:45 بجے وہ شری چامنڈیشوری مندر، میسور جائیں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی یوگا کے 8ویں عالمی دن پر منگل کو صبح تقریباً 06:30 بجے میسور پیلس گراؤنڈ میں ہزاروں شرکاء  کے ساتھ بڑے پیمانے پر یوگا کے انعقاد میں حصہ لیں گے۔

Recommended