وزیراعظم نے آیوروید کی دنیا کو پوری مدد کا یقین دلایا، انہوں نے کہا کہ عالمی صحت تنظیم نے، بھارت میں روایتی دواﺅں کے لیےعالمی مرکز قائم کرنے کا اعلان کیا
وزیر اعظم نریندر مودی نے آیوروید کی دنیا کو پوری مدد کا یقین دلایا ہے۔ وہ کَل شام عالمی آیوروید فیسٹول سے خطاب کررہے تھے۔ جناب مودی نے کہا کہ لوگ، آیوروید کے فائدوں اور قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں اِس کے رول کو محسوس کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال، آیوروید اور روایتی دواﺅں کے لیے بالکل موزوں ہے کہ وہ عالمی سطح پر مزید مقبول ہوں۔
جناب مودی نے یہ بھی کہا عالمی صحت تنظیم نے بھارت میں روایتی دواﺅں کا عالمی مرکز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے اور مختلف ملکوں کے طلبہ، آیوروید اور روایتی دواﺅں کے مطالعے کیلئے بھارت آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تندرستی کے بارے میں سوچنے کا یہ موزوں ترین وقت ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کم لاگت خدمات کے ذریعے، آیوش طبی نظام کو فروغ دینے کیلئے قومی آیوش مشن کا آغاز کیا گیا ہے۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ آیوروید میں بہت سے پہلوﺅں سے دیکھ بھال کی جاتی ہے اور اِسے بجا طور پر ایک مجموعی انسانی علم کہا جاسکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پودوں سے پلیٹ تک اور جسمانی معاملات سے لیکر ذہنی صحت تک، آیوروید اور روایتی دواﺅں کے اثرات، زبردست ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت، تندرستی سے متعلق سیاحت کی پیشکش کرتا ہے اور اِس کی تہہ میں بیماری کا علاج، تندرستی کے لیے اصول ہے۔