دن بہ دن بڑھتی ہوئی آلودگی کی وجہ سے دہلی-این سی آر میں ہوا کے معیار کا انڈیکس ناقص زمرے سے انتہائی خراب زمرے میں چلا گیا ہے۔ لوگوں کا سانس لینا مشکل ہو رہا ہے۔ بدھ کو دہلی کی ہوا کے معیار کا مجموعی انڈیکس 354 ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں منگل کی شام کو اے کیو آئی 424 ریکارڈ کیا گیا تھا۔
’سفر‘کے اعداد و شمار کے مطابق، دہلی ہوائی اڈے کے قریب پی ایم 2.5 کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 350 تھا، جب کہ نوئیڈا میں 406، گروگرام 346 ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق پنجاب اور ہریانہ میں پرالی جلانے کی وجہ سے آنے والے دنوں میں راجدھانی میں آلودگی کی سطح شدید زمرے میں رہنے کا امکان ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق آلودگی کے باعث لوگوں میں سانس لینے میں دشواری بڑھنے لگی ہے۔ یہ ہوا خاص طور پر دمہ کے مریضوں کے لیے خطرناک ہے۔ ڈاکٹر نریندر سینی نے بتایا کہ اسپتال پہنچنے والے 10 میں سے 5 مریضوں میں سانس کی تکلیف دیکھی جارہی ہے۔
آلودگی صحت پر بھی دو طرفہ اثرات مرتب کرے گی۔ اس میں پھیپھڑوں کا کمزور ہونا اور کینسر بھی شامل ہے۔ اس سے بچاؤ کا مشورہ دیتے ہوئے ڈاکٹر سینی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں لوگوں کو گھر کے اندر رہ کر ورزش کرنی چاہیے۔ صبح کی سیر کو فی الوقت ملتوی کر دیا جائے۔ گھر سے نکلتے وقت N95 ماسک پہنیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…