Urdu News

سری نگر میں پولیس  نے کیا جعلی کال سینٹر اسکینڈل کا پردہ فاش ، درجنوں گرفتار

سری نگر میں پولیس  نے کیا جعلی کال سینٹر اسکینڈل کا پردہ فاش ، درجنوں گرفتار

سری نگر میں پولیس  نے کیا جعلی کال سینٹر اسکینڈل کا پردہ فاش ، درجنوں گرفتار

سری نگر، 13 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

جموں وکشمیر پولیس نے ایک جعلی کال سینٹر اسکینڈل کا پردہ چاک کرکے اس کے ملزمین کو گرفتارکرلیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج ہونے کے بعد سری نگر میں کئی مقامات پر چھاپے ڈالے گئے ،

اور اس اسکینڈل میں ملوث تمام افراد کو گرفتارکیا گیا۔پولیس نے بدھ کے روز اس بارے میں اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا:

’سائبر پولیس کشمیر نے جعلی کال سینٹر چلانے والے ایک اسکینڈل کا پردہ فاش کیا، اس سلسلے سری نگر میں کئی چھاپے ڈالے گئے اور ملوثین کو گرفتار کیا گیا۔

واضح ہو کہ جعلی کال سینٹر کے ذریعے متعدد کرائم انجام دیے جاتے رہے ہیں۔ جموں وکشمیر پوری کی اس کوشش سے کال سینٹر کے تحت آنے والے کرائم میں بہت حدتک کمی آئے گی۔

Recommended