Urdu News

حیدرآبادمیں رائے شماری جاری،چندگھنٹوں میں نتائج ہوں گےجاری

حیدرآبادمیں رائے شماری جاری،چندگھنٹوں میں نتائج ہوں گےجاری

حیدرآبادمیں رائے شماری جاری،چندگھنٹوں میں نتائج ہوں گےجاری

حیدرآباد،4دسمبر، (انڈیا نیرٹیو)

حیدر آباد بلدیہ انتخابات کی رائے شماری جاری ہے۔ پہلے مرحلے کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ شہر کے انیس ڈیویژنوں میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

صبح دس بجے سے رائے شماری کا آغاز ہوا، شروع میں پوسٹل بیلٹ پیپر کی گنتی کی گئی ۔ گنتی کے اولین لمحات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو سبقت تھی لیکن جیسے ہی بلیٹ پیپر کی گنتی شروع ہوئی تو ٹی آر ایس نے بی جے پی پر سبقت حاصل کرلی اور اب ٹی آر ایس کو 131سیٹوں پر سبقت حاصل ہے جب کہ گیارہ مقامات پر کامیابی مل چکی ہے۔

ایم آئی ایم کو 32مقامات پر سبقت حاصل ہے جب کہ اس نے سات مقامات پر جیت حاصل کرلی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی 38مقامات پر سبقت بنائی ہوئی ہے جب کہ ابھی صرف دومقامات پر کامیابی ملی ہے۔ کانگریس کو بھی دو ڈیویژنوں میں کامیابی ملی ہے۔

بیلٹ پیپر پر رائے دہی کے باعث رائے شمارئ میں تاخیر ہو رہی ہے ۔حالاں کہ 2016میں دو بجے تک نتائج واضح ہوچکے تھے۔ یکم دسمبر کو حیدر آباد کے 150بلدی ڈیویژنوں کے لیے رائے دہی ہوئی تھی جس میں جملہ 1,122امیدواروں نےحصہ لیا تھا۔ ہر سیاسی جماعت کو اپنی کامیابی کا پورا یقین ہے۔

Recommended