نئی دہلی، 3 نومبر (انڈیا نیرٹیو)
راجدھانی دہلی میں ہوا میں گھلتی ہوئی اصلودگی کی وجہ سے لوگوں کا سانس لینا مشکل ہو تا جارہا ہے۔ پنجاب اور ہریانہ میں ریکارڈ توڑ پرالی جلانے سے اٹھتے دھوئیں نے دارالحکومت دہلی کی فضا کو خطرناک زمرے میں پہنچا دیا ہے۔
جمعرات کی صبح دارالحکومت دہلی میں دھند اور دھوئیں کی وجہ سے آلودگی کی سطح سنگین سطح پر پہنچ گئی۔ جمعرات کو دہلی-این سی آر میں ہوا کے معیار کا اوسط انڈیکس 396 ریکارڈ کیا گیا۔
دارالحکومت میں کہرے اور دھوئیں کی وجہ سے سڑکوں پر حد بصارت بہت کم تھی۔ نوئیڈا میں بھی صورتحال بے حد تشویشناک ہے۔ یہاں اوسط اے کیو آئی 400 کے قریب ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ دہلی سے متصل گروگرام میں اے کیو ا?ئی 456 ریکارڈ کیا گیا۔ دہلی کے کئی علاقوں میں اے کیو ا?ئی کی سطح 400 سے اوپر ریکارڈ کی گئی۔