Urdu News

پونچھ کی بیٹی پرسن جیت کور: آئی اے ایس امتحان میں 11 ویں رینک، جانئے کامیابی کی کہانی

پونچھ کی بیٹی پرسن جیت کور

سرحدی شہر پونچھ اکثر غلط وجوہات کی بنا پر خبروں میں رہتا ہے۔ یہ دہشت گردانہ حملوں کا مقابلہ کرتا ہے،عسکریت پسندوں کے خلاف سخت حفاظتی کارروائیوں کا مشاہدہ کرتا ہے اورگولیوں اوردھماکوں کی آوازوں سے کوئی اجنبی نہیں ہے۔ لیکن پونچھ آج بہت خوش ہے۔ اس کی ایک رہائشی، پرسن جیت کور نے یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ منعقدہ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) امتحان میں 11 واں رینک حاصل کیا ہے۔

اس کی کامیابی کی خبر پھیلتے ہی شہر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔اس کے چچا پرتھیپال سنگھ نے کہا، ”ہمیں معلوم تھا کہ وہ کوالیفائی کرے گی، لیکن اتنا اچھا رینک حاصل کرنا حیرت انگیز ہے۔ ’’پونچھ بہت خوش ہے‘‘۔

فارماسسٹ نرمل سنگھ اور درشن کور کی بیٹی  پرسن جیتکور نے صحت کی دیکھ بھال اورتعلیم کے شعبوں پرخاص توجہ مرکوز کرتے ہوئے جموں و کشمیرکے لوگوں کی خدمت کرنے کی خواہش ظاہر کی۔  انہوں نے کہا کہ میں آئی اے ایس افسر بننے کا انتخاب کروں گا اور جموں و کشمیر کے لوگوں کی بہتری کے لیے کام کروں گی۔

 پونچھ میں صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کے شعبوں میں بے شمار چیلنجز ہیں، اور میں ان سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہوں۔انہوں نے اپنی کامیابی پر بے پناہ خوشی کا اظہار کیا۔ ”ہم سب بہت خوش ہیں۔ ہماری خوشی کی کوئی حد نہیں ہے۔ میرے خاندان کو بھی بہت فخر ہے۔پرست جیت کور نے گریجویشن تک کی تعلیم پونچھ میں مکمل کی اور جموں یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا۔ اس نے اپنی کامیابی کا سہرا خود مطالعہ کو قرار دیا۔ اس نے کہا  کہ میں نے خود مطالعہ پر انحصار کیا اور ٹیسٹ سیریز میں شمولیت اختیار کی۔

 محنت، مستقل مزاجی اور صبر میرے سفر میں اہم عوامل تھے۔اپنی تیاری کے دوران اپنے خاندان کے تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے، کور نے کہا، ’’میں نے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کی امید کی تھی، لیکن مجھے اتنا اعلیٰ مقام حاصل کرنے کی امید نہیں تھی۔ امتحانات غیر متوقع ہیں‘‘۔

 اس سے قبل، کور نے 2021 میں جموں اور کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس (جے کے اے ایس) کا امتحان پاس کیا تھا اور اس وقت وہ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں زیر تربیت ہیں۔کور نے مطالعہ کے لیے روزانہ 7 سے 8 گھنٹے وقف کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔میرے اساتذہ میری لگن سے خوش ہیں۔کور نے 2021 میں جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس (جے کے اے ایس) کا امتحان پاس کیا تھا اور وہ سری نگر میں زیر تربیت ہیں۔

Recommended