Urdu News

سولہ سے 31 مارچ تک ‘پوشن پکھواڑہ’ منایا جارہا ہے

Nutritional Challenges to be Addressed Through Food forestry

 خواتین اوراطفال  کی ترقی کی وزارت 16 سے 31 مارچ 2021 ء تک ‘پوشن پکھواڑہ’منا رہی ہے۔فوڈ فاریسٹری کے ذریعے غذائیت سے متعلق چنوتیوں کا مقابلہ اور پوشن پنچایتوں کا انعقاد پوشن پکھواڑہ 2021ء کے توجہ کے بنیادی عناصر ہیں۔ غذائیت سے متعلق چنوتیوں کا مقابلہ کرنے کےلئے وزارت آیوش کے قومی ادویاتی پودوں کے بورڈ(این ایم پی بی)کے ذریعے مقامی پنچایتوں اور ڈی ایم ؍ڈی سی کی نگرانی میں متعلقہ ضلعوں کے ہر آنگن واڑی مرکز(اے ڈبلیو سی)کو شجر کاری کے لئے  غذائیت سے بھرپور 4 پودے تقسیم کئے جائیں گے۔کم غذائیت کی حالت اور اس کے اثرات ، پوشن واٹکا، فوڈ فاریسٹری، ایس اے ایم؍ایم اے ایم بچوں کی نشان دہی اور اس کا انتظام جیسے عناوین پر بیداری پیدا کرنے کے لئے پی آر آئی کے ممبران کے ساتھ مل کر پوشن پنچایت کا انعقاد کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے 8مارچ 2018ء شروع کئے گئے پوشن ابھیان میں لوگوں نے بڑے پیمانے پر شرکت  کی ہے۔ پوشن ابھیان دیگر وزارتوں کے ساتھ مل کر غذائیت سے متعلق نتائج میں بہتری پیدا کررہا ہے۔ پوشن ابھیان کے مطلوبہ مقاصد کو پور اکرنے کے لئے انفرادی  اور اجتماعی سطح پر عادتوں میں تبدیلی لانا ضروری ہے۔ ‘من کی بات’ سمیت وزیر اعظم کے ذریعے متعددمواقع پر اپیل کی وجہ سے لوگوں میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے میں مدد ملی ہے۔

ستمبر 2020ء میں پوشن ماہ کے دوران غذائیت پر مرکوز جن آندولن منعقد کئے گئے، پوشن واٹکا کے قیام میں تیزی آئی، جس کے نتیجے میں آنگن واڑی کی سطح پرکچن گارڈن میں 10.87لاکھ پودے لگائے گئے۔

خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت اس پوشن پکھواڑہ کے دوران منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کی نوڈل وزارت ہوگی۔ ریاست ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں خواتین و اطفال کا محکمہ ؍سماجی فلاح و بہبود کا محکمہ  پوشن پکھواڑہ کا نوڈل محکمہ ہوگا۔خواتین اوراطفال  کی ترقی کی وزارت 16 سے 31 مارچ 2021 ء تک ‘پوشن پکھواڑہ’منا رہی ہے۔فوڈ فاریسٹری کے ذریعے غذائیت سے متعلق چنوتیوں کا مقابلہ اور پوشن پنچایتوں کا انعقاد پوشن پکھواڑہ 2021ء کے توجہ کے بنیادی عناصر ہیں۔ غذائیت سے متعلق چنوتیوں کا مقابلہ کرنے کےلئے وزارت آیوش کے قومی ادویاتی پودوں کے بورڈ(این ایم پی بی)کے ذریعے مقامی پنچایتوں اور ڈی ایم ؍ڈی سی کی نگرانی میں متعلقہ ضلعوں کے ہر آنگن واڑی مرکز(اے ڈبلیو سی)کو شجر کاری کے لئے  غذائیت سے بھرپور 4 پودے تقسیم کئے جائیں گے۔کم غذائیت کی حالت اور اس کے اثرات ، پوشن واٹکا، فوڈ فاریسٹری، ایس اے ایم؍ایم اے ایم بچوں کی نشان دہی اور اس کا انتظام جیسے عناوین پر بیداری پیدا کرنے کے لئے پی آر آئی کے ممبران کے ساتھ مل کر پوشن پنچایت کا انعقاد کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے 8مارچ 2018ء شروع کئے گئے پوشن ابھیان میں لوگوں نے بڑے پیمانے پر شرکت  کی ہے۔ پوشن ابھیان دیگر وزارتوں کے ساتھ مل کر غذائیت سے متعلق نتائج میں بہتری پیدا کررہا ہے۔ پوشن ابھیان کے مطلوبہ مقاصد کو پور اکرنے کے لئے انفرادی  اور اجتماعی سطح پر عادتوں میں تبدیلی لانا ضروری ہے۔ ‘من کی بات’ سمیت وزیر اعظم کے ذریعے متعددمواقع پر اپیل کی وجہ سے لوگوں میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے میں مدد ملی ہے۔

ستمبر 2020ء میں پوشن ماہ کے دوران غذائیت پر مرکوز جن آندولن منعقد کئے گئے، پوشن واٹکا کے قیام میں تیزی آئی، جس کے نتیجے میں آنگن واڑی کی سطح پرکچن گارڈن میں 10.87لاکھ پودے لگائے گئے۔

خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت اس پوشن پکھواڑہ کے دوران منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کی نوڈل وزارت ہوگی۔ ریاست ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں خواتین و اطفال کا محکمہ ؍سماجی فلاح و بہبود کا محکمہ  پوشن پکھواڑہ کا نوڈل محکمہ ہوگا۔

Recommended