Urdu News

بجلی کی وزارت نے سری نگر – لیہہ ٹرانسمیشن نظام پاور گرڈ کو منتقل کیا

سری نگر – لیہہ

 نئی دلّی ، 28 مئی / حکومتِ ہند کی  بجلی کی وزارت نے  سری نگر – دراس – کرگل –  خلتسی – لیہہ کے 220 کے وی ٹرانسمیشن نظام کو  پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ ( پاور گرڈ ) کو منتقل کر دیاہے ، جو حکومتِ ہند کی ایک مہا رتن   سی پی ایس یو ہے  ۔  اس  ترسیلی نظام کو   وزیر اعظم نے  فروری ، 2019 ء کو قوم کے نام وقف کیا تھا اور  یہ لداخ خطے کو  قومی گرڈ سے جوڑتا ہے اور معیاری اور بھروسہ مند بجلی  کی سپلائی  کو یقینی بناتا  ہے ۔

         تقریباً 3000 – 4000 میٹر کی بلندی پر  تعمیر کردہ  335 کلو میٹر طویل  ترسیلی لائنوں   پر مشتمل  یہ   برف سے ڈھکے  پہاڑوں پر واقع ہے ۔  اس میں  چار جدید ترین  220/66 کے وی کے  گیس  سے چلنے والے سب اسٹیشن   اور 66 کے وی کے انٹر کنکشن نظام  دراس ، کرگل ، خلستی اور لیہہ میں لگائے گئے ہیں ۔

         یہ  پروجیکٹ  وزیر اعظم کے  تعمیرِ نو منصوبے ( پی ایم آر پی ) اسکیم کے تحت  پاور گرڈ  کی مشاورت  کی بنیاد پر  قائم کیا گیا تھا ۔   سابق  ریاست جموں و کشمیر کو  جموں و کشمیر اور لداخ کے دو  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تنظیمِ نو کے ساتھ   220 کے وی   کے سری نگر – لیہہ ٹرانسمیشن  نظام کو   ایک بین ریاستی ٹرانسمیشن نظام کے طور پر   پھر سے ڈیزائن کیا گیا ہے اور   اسے  پاور گرڈ کو منتقل  کر دیا گیا ہے اور اس کےنفاذ  کی تاریخ  جموں و کشمیر  اور لداخ  ، دو مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کی تشکیل   کی تاریخ 31 اکتوبر ، 2019 ء سے نافذ ہو گی.

 

 

 

Recommended