Urdu News

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا

پردھان منتری

 

سبھی  کو  کم قیمت پر  معیاری جینرک دوائیں دستیاب کرانے کے مقصد  سے پردھان منتری  بھارتیہ جن  اوشدھی  پری یوجنا (پی ایم  بی جے  پی) کو  حکومت ہند کی  کیمیکل اور فرٹیلائزر  کی وزارت کے  ادویات کے محکمے نے  شروع کیا تھا۔ اسکیم کے تحت  پردھان منتری  بھارتیہ  جن اوشدھی کیندر  (پی ایم  بی جے کے)  کے نام  سے مخصوص  دکانیں  ملک کے شہریوں کو  سستی قیمت پر  جینرک  دوائیں فراہم کرنے کے لئے کھولی گئی ہیں۔

ملک میں 28  فروری 2022  تک  8689  پی ایم  بی جے کے  کھولے گئے ہیں  جو ملک کے تمام اضلاع  کا احاطہ کرتے ہیں۔ ریاستوں  /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پی ایم  بی جے کے  کی فہرست  ضمیمہ میں دی گئی ہے۔

حکومت نے  پورے ملک میں  مارچ   2025  تک  10500  پی ایم  بی جے کے  قائم کرنے کا ہدف  مقرر کیا ہے۔ 23-2022   کے لئے پورے ملک میں  9300  پی ایم بی جے کے  قائم کرنے کا  ہدف ہے۔

 مالی سال  21-2020  اور  22-2021  کے لئے  اسکیم کے تحت  مختص کئے گئے فنڈس کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

نمبر شمار

مالی سال

مختص فنڈ (روپے کروڑ میں)

استعمال کیا گیا فنڈ (روپے کروڑ میں)

1.

2020-21

65.00

65.00

2.

2021-22

(as on 28.02.2022)

64.65

60.08

 

 

 

 

 

 

 

ایسی  کوئی ریاست  /  مرکز کے زیر انتظام  علاقہ نہیں ہے جس کے لئے  اسکیم کے تحت خصوصی بجٹ مختص کیا گیا ہو۔

 

ضمیمہ

28  فروری  2022  تک  ملک کی ریاستوں /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کھولے گئے پی ایم بی جے کے کی فہرست

نمبر شمار

 ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نام

 کام کر رہے پی ایم بی جے کے کی تعداد

1

انڈمان ونکوبار

9

2

آندھرا پردیش

168

3

ارونا چل پردیش

28

4

آسام

89

5

بہار

286

6

چندی گڑھ

7

7

چھتیس گڑھ

241

8

دہلی

383

9

گوا

10

10

گجرات

522

11

ہریانہ

239

12

ہماچل پردیش

64

13

جموں وکشمیر

126

14

جھارکھنڈ

78

15

کرناٹک

967

16

کیرالہ

986

17

لداخ

2

18

لکشدیپ *

0

19

مدھیہ پردیش

244

20

مہاراشٹر

630

21

منی پور

35

22

میگھالیہ

15

23

میزورم

22

24

ناگالینڈ

16

25

اڈیشہ

354

26

پڈوچیری

19

27

پنجاب

306

28

راجستھان

143

29

سکن

3

30

تمل ناڈو

869

31

تلنگانہ

163

32

 دمن اور دیو، دادر اور نگر حویلی

37

33

تریپورہ

24

34

اتر پردیش

1193

35

اترا کھنڈ

217

36

مغربی بنگال

194

کل میزان

8,689

*مرکز کے زیر انتظام لکشدیپ  کے انتظامیہ کو  دوائیں براہ راست  سپلائی کی گئی ہیں۔

مذکورہ معلومات  کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر جناب  منسکھ مانڈویا نے  آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے فراہم کیں۔

Recommended