پردھان منتری کسان سمان یوجنا سے 2 کروڑ 16 لاکھ کی رقم کاشتکاروں کو جلد

لکھنئو،9،دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

ریاست میں کنٹین مینٹ زون اور ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کمی آئی ہے۔اب ریاست میں ہاٹ اسپاٹ 7816 اور کنٹین منٹ زون 7791 ہے۔ جناب سہگل نے بتایا کہ اقتصادی سرگرمیاں اور تیزی سے بڑھیں اس کے لیے ریاستی حکومت مسلسل کوشش کر رہی ہے۔

اترپردیش میں جلد ہی پردھان منتری کسان یوجنا

پرانی یونٹوں کو ورکنگ کپٹل کے مسائل سے نجات دلانے کے لیے بینکوں سے تال میل قائم کر خود مختار پیکج 4.37 لاکھ یونٹوں کو 11062 کروڑ روپیہ کے قرض بینکوں سے منظور کر تقسیم کیا جا رہا ہے۔

خود کفیل پیکج میں جو قبل سے ایم ایس ایم ای یونٹیں ان کی ورکنگ کپٹل کے مسائل ،جی ایس ٹی ریفنڈ کے مسائل اور محکموں سے ادائیگی کے مسائل سے نجات دلانے کے لیےمحکمہ کے ذریعہ ایم ایس ایم ای ساتھی ایپ شروع کیا گیا ہے۔

جناب سہگل کی وضاحت پردھان منتری یوجنا پر

جناب سہگل نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مسلسل دھان خریداری کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔اس ضمن میں سبھی ضلع مجسٹریٹوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ کاشتکاروں کے دھان کی خریداری وقت سے ہو اور انہیں دھان و مکہ کی کم سے کم سہارا قیمت ضرور ملے۔

یوپی میں دھان اور مکے کی خریداری بھی

دھان اور مکہ خرید کی ادائیگی 72 گھنٹے کے اندر یقینی بنائی جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ کی یہ ذمہ داری ہے کہ کاشتکاروں کے کسی طرح کی دشواری نہ ہو اور خریداری مراکز بہتر طریقہ سے کام کریں۔

کسانوں کا مفاد سب سے پہلے ہے حکومت کسانوں کے ساتھ ہے کسانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کسی بھی طرح کی افسران ملازمین کی جانب سے لاپروائی برتی جاتی ہے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دھان خریداری مرکز پر شکایت ملنے پر ضلع مجسٹریٹ کی ذمہ داری ہو گی ۔دھان خرید مراکز پر ضلع مجسٹریٹ مسلسل نگرانی اور اچانک معائنہ کریں۔کسانوں سے مسلسل دھان کی خریداری کی جا رہی ہے۔