Prasar Bharati

2020 میں پرسار بھارتی کے ڈی ڈی اور آکاشوانی کے ڈیجیٹل چینلوں میں 100 فیصد سے زیادہ ترقی ہوئی ہے. جہاں ایک ارب ڈیجیٹل ویوز اور 6 ارب ڈیجیٹل واچ منٹ ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

2020 کے دوران نیوز آن اے آئی آر ایپ میں 2.5 ملین سے زیادہ صارفین جڑے . جبکہ پلیٹ فارم پر لائیو ریڈیو پر تین سو ملین سے زیادہ ویوز ملے۔

ڈی ڈی نیشنل اور ڈی ڈی نیوز کے ساتھ پرسار بھارتی کے دس سرفہرست چیلنوں میں ڈی ڈی سہیادری سے مراٹھی نیوز، ڈی ڈی چندنا سے کنڑ پروگرمنگ، ڈی ڈی بنگلہ سے بنگلہ نیو ز اور ڈی ڈی سپتا گری سے تیلگو پروگرامنگ شامل ہیں۔

ڈی ڈی اسپورٹس اور آکاشوانی اسپورٹس کی لائیو کمنٹری پر ڈیجیٹل ناظرین وشائقین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جبکہ پرسار بھارتی آرکائیو اور ڈی ڈی کسان 10 سرفہرست ڈیجیٹل چینلوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

ڈیجیٹل سامعین کی دوسری سب سے بڑی تعداد پاکستان میں ہے.

شمال مشرق کے ڈیجیٹل نیوز سامعین میں خاطر خواہ اضافہ ہوا. اور آل انڈیا ریڈیونیوز کی نارتھ ایسٹ سروس بھی سرفہرست 10 چیلنوں میں سے ایک ہے. اور ایک اہم ڈیجیٹل سنگ میل طے کرتے ہوئے 100 ہزار رجسٹرڈ سامعین کا نشانہ پار کر گئی ہے۔ ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ 2020 کے دوران ڈی ڈی اور اے آئی آر پروگراموں کے ڈیجیٹل سامعین کی دوسری سب سے بڑی تعداد پاکستان میں ہے۔ پہلے نمبر پر ملک کے اندر کے سامعین ہیں۔ پاکستان سے کچھ ہی کم تعداد امریکہ میں موجود سامعین کی ہے۔

2020 کے دوران مقبول ترین ڈیجیٹل ویڈیوز میں وزیر اعظم کی اسکولی طلبا سے بات چیت، یوم جمہوریہ پریڈ 2020 اور ڈی ڈی نیشنل آرکائیوزکا شکنتلا دیوی کا ایک نایاب ویڈیو ہے جو 1970 کی دہائی کا ویڈیو ہے۔

2020 میں مکمل سنسکرت متن پر مشتمل پرسار بھارتی یوٹیوب چینل کا آغاز ہوا جہاں آل انڈیا ریڈیو اور ٹی وی کے ملک گیر نیٹ ورک میں سنسکرت متن والے تمام پروگراموں کو اپ لوڈ کیا گیا ہے تاکہ دیکھنے کے خواہش مند لوگوں کےلئے یہ آسانی سے دستیاب ہوسکی۔

من کی بات کے مختلف ایپی سوڈز.

Prasar Bharati

من کی بات کے مخصوص یوٹیوب چینل اور ٹوئٹر ہینڈل کی 2020 کے دوران مقبولیت بہت بڑھی. جبکہ من کی بات اپ ڈیٹس ٹوئٹر ہنڈل میں اب 67 ہزار سے زیادہ فالوور ہیں۔ اس یوٹیوب چینل پر من کی بات کے مختلف ایپی سوڈز کے علاقائی زبانوں میں ترجمے موجود ہیں۔ ڈی ڈی- اے آئی آر نیٹ ورک پر مختلف ہندوستانی زبانوں میں ڈیڑھ ہزار کے قریب ریڈیو پلے دستیاب ہیں. جنہیں اب ڈیجیٹل کرکے ہمارے یوٹیوب چینلوں پر اپ لوڈ کیا جارہا ہے۔

ہمارے یوٹیوب چینلوں پر مختلف ہندوستانی زبانوں میں. ہزاروں گھنٹوں پر محیط تعلیمی مشن اور ٹیلی کلاسس دستیاب ہیں۔