Urdu News

ٹرین ، بس یا سفر کے دوران موبائل استعمال کرنے سے پرہیز کریں : پرتکشا جھاڑکھڑیا

ٹرین ، بس یا سفر کے دوران موبائل استعمال کرنے سے پرہیز کریں : پرتکشا جھاڑکھڑیا

Pratiksha Jharkhariya ٹرین ، بس یا سفر کے دوران موبائل استعمال کرنے سے پرہیز کریں : پرتکشا جھاڑکھڑیا

کورونا وباء کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہوا ۔ بہتوں کی نوکریاں گئیں ۔ اب اسی درمیان چوری کی وارداتوں میں بھی اضافے کی اطلاع مل رہی ہے ۔ پولیس و مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے درمیان کافی چوری کی واردات درج کی گئی ہے ۔ ہگلی ضلع کے پنڈوا کے علاقے میں   زیادہ تر لوگوں کے گھروں سے موبائل کی چوری ہوئی ہے ۔ رات کے اندھیرے میں گھروں میں داخل ہوکر چوروں نے موبائل پر ہی اپنا ہاتھ صاف کیا ۔ گزشتہ کچھ ماہ کے درمیان پنڈوا

کے علاوہ ہگلی ضلع کے مختلف علاقوں میں موبائل چوری کی شکایتیں تھانوں میں درج کی گئی ہیں ۔

ٹرین ، بس یا سفر کے دوران موبائل

لوگوں سے شکایت ملنے کے بعد ہگلی ضلع گرامین پولیس حرکت میں آگئی اور کئی علاقوں میں چھاپے ماری کی ۔ جہاں سے اب تک 22عدد موبائل برآمد کیا جا چکا ہے ۔ آج بدھ کی صبح جن لوگوں کا موبائل چوری ہوا تھا ۔ پولیس ان کو اطلاع دے کر تھانے بلائی اور کچھ شناختی دستاویزات طلب کیا گیا ۔ اسکے بعد ہگلی گرامین پولیس کی ایڈیشنل ایس پی پرتکشا جھاکھڑیا نے انکے ہاتھوں میں موبائل سونپ دیا ۔ اس دوران پرتکشا جھاڑکھڑیا نے بتایا کہ مختلف دوکانوں اور لوگوں کے ہاتھوں میں سیکینڈ ہینڈ بول کر اس موبائل کو فروخت کیا گیا تھا ۔ پولیس موبائلوں کے IMEI نمبروں کو ٹریکنگ کرکے موبائل برآمد کرنے میں کامیاب ہوئی ۔ پولیس زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کچھ لوگوں کا موبائل ٹرین یا بسوں میں سوار ہونے کے دوران گرجاتا ہے ۔

لوگوں سے شکایت ملنے کے بعد ہگلی ضلع

یا پھر انہیں جگہوں پر چور لوگوں کی جیب سے موبائل نکال لیتے ہیں ۔ پولیس نے ایسے لوگوں سے گزارش کی ہےکہ ٹرین ، بس یا سفر کے دوران موبائل استعمال نہ کریں اور اسے محفوظ طریقے سے اپنے تھیلوں میں رکھیں ۔ اس سے آپ بھی محفوظ رہیں گےاور موبائل بھی ۔ پنڈوا بوس پاڑہ گیارہویں جماعت کی طالبہ رمسا رحمان نے کہا کہ میں بےحد خوش ہوں ۔ چوری ہوا موبائل پاکر ۔ اسکے لئے پولیس اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسکول بند ہیں اور موبائل ہی ایک واحد راستہ بچا تھا میرے پاس پڑھائی کرنے کے لئے ۔ لیکن آج سے دو ماہ قبل میرے گھر سے ہی کسی نے موبائل چوری کرلیا تھا ۔ جسکی وجہ سے دو ماہ پڑھائی لکھائی میں بہت دشواری ہوئی ۔ حالات بھی میرے والدین کے اچھے نہیں ہیں کہ دوسرا موبائل خریدا جائے ۔ آج سے میں پھر سے اپنی پڑھائی کر پاؤں گی ۔

Pratiksha Jharkhariya

Recommended