Urdu News

ممبئی: لوکل ٹرین چلانے کی تیاریاں مکمل ، قوانین توڑنے پر سخت کارروائی ہوگی

Preparations for resuming local train in Mumbai

ممبئی ، 31 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

محکمہ ریلوے نے یکم فروری سے ممبئی میں شہریوں کے لیے لوکل ٹرین چلانے کی تیاری کرلی ہے۔ اس کے علاوہ عام شہریوں کے لیےطے شدہ وقت کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔

مغربی ریلوے کے ترجمانسمت ٹھاکر نے اتوار کے روز بتایا کہ مغربی ریلوے نے 642 شفٹوں میں عام مسافروں کے لیے 301 ٹکٹ کھڑکیاں شروع کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

 پیر سے ریلوے اسٹیشنوں پر 198 داخلی دروازے کھولے جائیں گے۔ تمام اسٹیشنوں پر لفٹ بھی شروع کردی جائے گی۔ یہ ساری سہولت کورونا لاک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد بند کردی گئی تھی۔ ’مشن بگین اگین‘ کے بعد فوری خدمت کے لیےچند لوکل ٹرین کی خدمات کا آغاز کیا گیا ۔

Recommended