Urdu News

صدر جمہوریہ نے جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کو بطور چیف جسٹس حلف دلایا

صدر جمہوریہ نے جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کو بطور چیف جسٹس حلف دلایا

نئی دہلی، 09 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

 صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بدھ کی صبح راشٹرپتی بھون میں جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کو ملک کے نئے چیف جسٹس (سی جے آئی) کے عہدے کا حلف دلایا۔

جسٹس چندر چوڑ نے ملک کے 50ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔ سی جے آئی چندر چوڑ کی میعاد دو سال سے زیادہ ہوگی۔ وہ 10 نومبر 2024 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

سی جے آئی چندر چوڑ نے سینٹ اسٹیفن کالج دہلی سے اکنامکس میں بی اے آنرز کرنے کے بعد دہلی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا۔ اس کے بعد وہ ایل ایل ایم کرنے ہارورڈ لا  اسکول چلے گئے۔

وہ کئی غیر ملکی یونیورسٹیوں اور لا کالجوں میں لیکچر دے چکے ہیں۔ وہ امریکہ میں یونیورسٹی آف اوکلاہوما کے اسکول آف لا اور ممبئی یونیورسٹی میں کمپریٹیو کانسٹی ٹیوشن لا میں وزیٹنگ پروفیسر رہ چکے ہیں۔

وہ بامبے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں پریکٹس کر چکے ہیں۔ انہیں جون 1998 میں بامبے ہائی کورٹ میں سینئر ایڈوکیٹ کے عہدے پر فائز کیا گیا۔

وہ 1998 سے مارچ 2000 تک اے ایس جی رہے۔ انہیں 29 مارچ 2000 کو بامبے  ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا۔ 31 اکتوبر 2013 کو انہیں الہ آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔ 13 مئی 2016 کو انہیں سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا۔

Recommended