Urdu News

صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کا منی پور بس حادثے پر اظہار افسوس، معاوضے کا اعلان

صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی، 22 دسمبر (انڈیا نیریٹو)

صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو منی پور کے نونی ضلع میں ایک بس حادثے میں جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے مرنے والوں کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف کی طرف سے 2 لاکھ روپے کے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے۔

صدر مرمو نے اپنے ٹویٹ پیغام میں منی پور کے نونی ضلع میں بس حادثے میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم کے دفتر نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ منی پور کے نونی ضلع میں ایک بس حادثے میں جانوں کے ضیاع پر مجھے دکھ ہے۔ میرے خیالات سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ مجھے امید ہے کہ زخمی جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ منی پور کی حکومت متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔ ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا کہ بس حادثے میں مرنے والوں میں سے ہر ایک کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو پی ایم این آر ایف کی طرف سے 50,000 روپے کی ایکس گریشیا دی جائے گی۔

Recommended