صدرجمہوریہ کووند کی صحت میں بہتر ی ، ایمس کے آئی سی یو سے خصوصی وارڈ میں منتقل
نئی دہلی ، 03 اپریل (انڈیا نیرٹیو)
صدر رام ناتھ کووند کی صحت میں مسلسل بہتری آرہی ہے ، ہفتے کے روز انہیں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) کے آئی سی یو سے اسپیشل سیل میں منتقل کیا گیا تھا۔ منگل کے روز صدر کا کارڈیک بائی پاس سرجری ہواتھا۔
راشٹرپتی بھون کے جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے ، " صدر کووند کو آج آئی سی یو سے ایمس کے ایک خصوصی کمرے میں منتقل کیا گیا ہے۔ ان کی صحت میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔ ڈاکٹر ان کی حالت کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔" اور انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صدر کووند نے 30 مارچ کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، دہلی میں کارڈیک بائی پاس سرجری کرایا تھا۔ اس سے قبل ، 26 مارچ کو ، انہیں سینے میں درد کی شکایت کے بعد آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل(R&R) اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔وہاں سے 27 مارچ کو انہیں ایمس میں شفٹ کردیا گیاتھا۔