صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے، جو مسلح دستوں کے سپریم کمانڈر ہیں، 22 نومبر 2021 کی صبح راشٹرپتی بھون نئی دہلی میں دفاعی تقسیم اعزازات کی تقریب (مرحلہ I) کے دوران مسلح دستوں اور نیم فوجی دستوں کے اہلکاروں کو دو کیرتی چکروں (جن میں سے ایک اعزاز بعد از مرگ دیا گیا)، ایک ویر چکر اور 10 شوریہ چکروں (جن میں سے دو بعد از مرگ دیئے گئے) سے نوازا۔ اہلکاروں کو بہادری کے واضح کارنامے، ناقابل تسخیر حوصلہ اور فرض کی ادائیگی کے انتہائی جذبے کا مظاہرہ کرنے پر بہادری کے انعامات دیئے گئے۔
صدر جمہوریہ نے غیر معمولی نوعیت کی نمایاں خدمات انجام دینے کے لئے 13 پرم وشیشٹ سیوا میڈل، دو اتم یدھ سیوا میڈل اور 24 اتی وشیشٹ سیوا میڈل بھی پیش کئے۔