Urdu News

صدرجمہوریہ ہند 25 سے 28 جولائی کے دوران جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ کریں گے

27 جولائی 2021 کو صدر جمہوریہ سری نگر میں واقع کشمیر یونیورسٹی کے 19ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کریں گے۔

 نئی دہلی، 24 جولائی 2021: صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووِند  25جولائی سے 28 جولائی 2021 کے دوران جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ کریں گے۔

26 جولائی 2021 کو، صدر جمہوریہ کارگل وجے دیوس کی 22ویں سالگرہ کے موقع پر کارگل جنگی میمورئیل دراس (لداخ) میں 1999 کی کارگل لڑائی کے دوران بھارتی مسلح افواج کی زبردست شجاعت اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

27 جولائی 2021 کو صدر جمہوریہ سری نگر میں واقع کشمیر یونیورسٹی کے 19ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کریں گے۔

Recommended