Categories: قومی

صدرجمہوریہ نے نیشنل وار میموریل کا دورہ کرکے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 15 اگست (انڈیا نیرٹیو)

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے پیر کو انڈیا گیٹ پر واقع قومی جنگی یادگار پر شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ان کی قیادت کی۔

اس دوران آرمی چیف جنرل منوج پانڈے، بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار اور بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری بھی وہاں موجود تھے۔

صدر مرمو نے اتوار کو 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم سے اپنے خطاب میں یوم آزادی کو ہندوستانیت کے جشن کے طور پر بیان کرتے ہوئے گزشتہ 75 سالوں میں ملک کی ترقی کے سفر کی ستائش کی۔ اس کے ساتھ 2047 تک کی مدت آزادی کے صد سالہ سال کو امرت کال کہا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں آزادی حاصل کرنے کے بعد ملک میں جمہوریت کی کامیابی کے بارے میں جو خدشات ظاہر کیے جارہے تھے ان کو مسترد کردیا گیا اور جمہوریت کی جڑیں گہری ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معاشی ترقی مزید جامع ہو رہی ہے اور علاقائی تفاوت بھی کم ہو رہا ہے۔

اس دوران صدر نے اہل وطن کے سامنے آزادی کے صد سالہ سال تک کے اہداف کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 25 سال کا عرصہ ہندوستان کے لیے امرتا کال ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ اس عرصے میں ہم آزادی کے متوالوں کے خوابوں کو پورا کریں گے۔ صد سالہ سال میں ہندوستان ایک ایسا ملک ہوگا جس نے اپنی صلاحیت اور طاقت کو بھانپ لیا ہوگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago