Urdu News

صدر، نائب صدر اوروزیراعظم نریندر مودی نے بہار کے یوم تاسیس کے موقع پربہار کے عوام کو مبارک با د دی

Bihar Foundation Day

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پیر کے روز بہار یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو مبارک باد دی

مسٹر کووند نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’’یوم بہار کے موقع پر خاص طور پر بہار کےلوگوں کو مبارک باد! بہار میں ماضی کی وراثت کے ساتھ موجودہ دور کی رہنمائی بھی ہے۔ قدیم جمہوریہ سے مہاتما گاندھی کے چمپارن ستیہ گرہ تک کی گواہ رہی اس سرزمین پر مجھے گورنر کا کردار نبھانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اس موقع پر میری نیک خواہشات‘‘

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بہار کے یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارک باد دی

مسٹر نائیڈو نےپیر کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ بہار کا قومی شعور کی تشکیل میں نمایاں تعاون رہا ہے۔انہوں نے کہا ’’بہار کے یوم تاسیس کے موقع پر میں ریاست کے لوگوں کو ان کے روشن مستقبل کے لیے دلی خواہشات پیش کرتا ہوں۔ یہ روحانیت اورعلم کی سرزمین ہے۔ بہار کی قومی شعورکی تعمیر میں نمایاں شراکت داری رہی ہے۔ تاریخ کی یہ مثالی میراث ریاست کی مستقبل کی ترقی کی راہ ہموار کرے گی۔

بہار کے عوام کو بہار دوس پر وزیراعظم کی مبارک باد

 

اپنی ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا ’’ بہار دوس کی ریاست کے سبھی لوگوں کو ڈھیروں نیک خواہشات۔ قابل فخر ماضی اور شاندار ثقافت کے لیے خصوصی شناخت رکھنے والی یہ ریاست ترقی کے نئے منازل طے کرتی رہی ہے۔‘‘

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند ، نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز بہار کے 109 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بہار ترقی کی نئی جہتیں تخلیق کرہاہے۔ 

صدر کووند نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ، یوم بہارتمام لوگوں ، خاص طور پر بہار کے عوام کو مبارکباد! بہار ، ماضی کا ورثہ ہونے کے ساتھ ساتھ موجودہ دور کے لئے ایک رہنما بھی ہے۔ مجھے اس سرزمین پر گورنر کا کردار ادا کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ، بہارمہاتما گاندھی کے چمپارن ستیہ گرہ کا گواہ رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 2015 سے 2017 تک ، کووند بہار کے گورنر کے عہدے پر فائز رہے تھے۔ 

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے اپنے پیغام میںکہا ، ریاست کے باشندوں کو نیک خواہشات کہ وہ اپنے روشن مستقبل کے لئے یوم تاسیس کا فائدہ اٹھائیں۔ یہ روحانیت اورعلم کی سرزمین ہے۔ بہار نے قوم کا شعور اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ تاریخ کی یہ مثالی میراث ، ریاست کی آئندہ پیش رفت کی راہ ہموار کرے گی۔

وزیراعظم مودی نے ٹویٹ پیغام میں کہا ، ریاست بہار کے تمام باشندوں کو بہت ساری مبارکباد۔ یہ ریاست ، جو اپنے شاندار ماضی اور بھرپور ثقافت کے لئے ایک خاص پہچان رکھتی ہے ، ترقی کی نئی جہتیں تیار کرتی رہتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 22 مارچ 1912 کو ، بہار کو بنگال سے علیحدہ ، ایک ریاست کا درجہ دیا گیا تھا۔ تاہم ، اس وقت ، اڑیسہ (اب اوڈیشہ) اور جھارکھنڈ بھی بہار کے ساتھ تھے۔

Recommended