Urdu News

صدر ، نائب صدر نے شہیدی دوس پر گرو تیغ بہادر کوخراج تحسین پیش کیا

صدر ، نائب صدر نے شہیدی دوس پر گرو تیغ بہادر کوخراج تحسین پیش کیا

صدر ، نائب صدر نے شہیدی دوس پر گرو تیغ بہادر کوخراج تحسین پیش کیا

نئی دہلی ، 24 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

صدر رام ناتھ کووند اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے منگل کے روز شہیدی دوس کے موقع پر سکھوں کے نویں گرو تیغ بہادر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ” لوگوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے تیغ بہادر کی عظیم قربانی آنے والی نسلوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔“

صدر کووند نے ٹویٹ کیا اور کہا” گرو تیغ بہادر کےشہیدی دوس کے موقع پر ، میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ تیغ بہادر نے لوگوں کے اعتماد ، عقیدے اور حقوق کے تحفظ کے لئے زبردست قربانی دی تھی۔ ان کی تعلیم اورا ن کا کام ہم میں انسانی محبت اور حب الوطنی کا جذبہ ابھارتا رہے گا۔‘

نائب صدر وینکیا نے ٹویٹ کیا اور شہیدی دوس کے موقع پر گرو تیغ بہادر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ، گرو تیغ بہادر نے بے لوث جذبے کے ساتھ معاشرے کی خدمت کی اور امن اور آفاقی بھائی چارے کا پیغام عام کیا۔

Recommended