Urdu News

صدارتی انتخاب: این ڈی اے کی امیدوار دروپدی مرمودہلی پہنچیں، آج پرچہ نامزدگی کریں گی داخل

صدارتی انتخاب: این ڈی اے کی امیدوار دروپدی مرمودہلی پہنچیں

جگناتھ سرکا اور تکونی ساہو نے مرمو کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کئے

نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی صدارتی امیدوار دروپدی مرمو جمعرات کو قومی دارالحکومت پہنچ گئیں۔ وہ جمعہ 24 جون کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گی۔ ان کی نامزدگی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

مرمو کا یہاں اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مرکزی وزراء   گجیندر سنگھ شیخاوت، ارجن منڈا، ارجن رام میگھوال، ڈاکٹر وریندر کمار اور بی جے پی لیڈروں منوج تیواری، رامبیر سنگھ بیدھوڑی، رمیش بدھوڑی، بی جے پی دہلی کے ریاستی صدر آدیش گپتا اور کئی دیگر نے استقبال کیا۔  مرمو صدارتی امیدوار قرار دیے جانے کے بعد پہلی بار قومی راجدھانی پہنچی ہیں۔

مرمو جمعہ کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔ بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے سربراہ اور اڈیشہ کے وزیر اعلی ٰنوین پٹنائک کی ہدایت پر ریاستی حکومت کے دو کابینہ وزیر تجویز کنندہ بنے۔ کابینی وزراء   جگن ناتھ سرکا اور تکونی ساہو نے آج یہاں مرمو کے کاغذات نامزدگی پیش کئے۔تجویز کنندہ کے طور پر دستخط کئے۔

بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے اوڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک سے بات کی۔ اس کے بعد پٹنائک نے ٹویٹ کیا کہ مرمو کی نامزدگی میں دو ریاستی وزیر جگناتھ سرکا اور تکونی ساہو تجویز کنندہ ہوں گے۔ جس کے بعد اڈیشہ کے دونوں وزراء  نے آج دہلی میں کاغذات نامزدگی پر دستخط کئے۔ جمعہ کو مرمو کی نامزدگی کے دوران دونوں وزراء  بھی موجود رہیں گے۔

اگرچہ پٹنائک فی الحال اٹلی کے دورے پر ہیں، لیکن اس سے قبل انہوں نے ریاست کے تمام قانون سازوں سے پارٹی خطوط سے اوپر اٹھ کر صدارتی انتخابات میں این ڈی اے امیدوار دروپدی مرمو کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔

مرمو صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہونے والی پہلی قبائلی خاتون ہوں گی۔ وہ پہلے جھارکھنڈ کی گورنر رہ چکی ہیں۔ وہ اوڈیشہ قانون ساز اسمبلی کی رکن اور وزیر بھی رہ چکی ہیں۔

Recommended