وزیر اعظم نریندر مودی نے آسام کے تیج پور ایئر فورس اسٹیشن سے ایک سکھوئی 30ایم کے آئی جنگی طیارے میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی تاریخی پرواز کو متاثر کن قرار دیا ہے۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا ہے کہ ان کی پرواز نے ہر ہندوستانی کو متاثر کیا ہے۔ راشٹرپتی جی نے بار بار غیر معمولی قیادت دکھائی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صدر مرمو نے تیج پور ایئر فورس اسٹیشن سے سکھوئی 30 ایم کے آئی لڑاکا طیارے میں تاریخی چکر لگایا۔ صدر مرمو اس طرح کی پرواز کرنے والی تیسرے صدر اور دوسری خاتون صدر ہیں۔