Urdu News

عیدمیلادالنبی کےموقع پرصدرجمہوریہ ہند کا پیغام

عیدمیلادالنبی کےموقع پرصدرجمہوریہ ہند کا پیغام

عیدمیلادالنبی کےموقع پرصدرجمہوریہ ہند کا پیغام

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے عیدمیلاد النبی کی ماقبل شام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ:

‘‘ میں پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش پر منائے جانے والے عید میلاد یا میلاد النبی کے لئے تمام ہم وطنوں بالخصوص اپنے مسلم بھائیوں اور بہنوں کو پُرجوش مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

پیغمبر محمدؐ نے آپسی پیار اور بھائی چارے کا پیغام دیکر دنیا کو انسانیت کی راہ دکھائی۔ وہ مساوات اور میل جول پر مبنی سماج کی تعمیر کرناچا ہتے تھے۔

مقدس قرآن کریم  میں مذکورہ پیغمبر محمدؐ کی تعلیمات کے مطابق آئیے ہم سب سماج کی خوشحالی اور ملک میں امن وسکون کے لئے کام کریں’’۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روزمیلاد النبی کی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سبھی میں ہمدردی اور بھائی چارہ قائم رہے۔
مسٹر مودی نے اپنی ٹویٹ میں کہا ’’میلاد النبی کی مبارکباد۔ امید ہے سبھی میں دردمندی اور بھائی چارہ قائم رہے۔ سبھی لوگ صحت مند اور خوش رہیں۔ عید مبارک!‘‘
خیال رہے پیغمبر اسلام کی یوم ولادت کو عید میلاد النبی یا عید میلاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔

گورنر آنندی بین نے پیغمبر حضرت محمدکی ولادت باسعادت 'عید میلادونبی' کی مبارکباد پیش کی

ریاست کی گورنر آنندی بین پٹیل نے تمام لوگوں خصوصاً مسلمان بہن بھائیوں کو ، حضرت محمد صاحب کی ولادت باسعادت '' عید میلادونبی '' کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے سب کی خوشگوار اور صحت مند زندگی کی نیک تمنا کی ہے۔

جمعرات کے روز گورنر نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ حضرت محمد صاحب نے انسانوں کو انسانوں سے جوڑنے، باہمی بھائی چارے اور اتحاد کی جوتعلیمات دین ، وہ سب کے لئے مثالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمد صاحب کے نظریات کی آج بھی معنویتہے۔محترمہ پٹیل نے ملک کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وبا کے تناظر میں اجتماعی انعقاد اور بھیڑ بھاڑ سے بچیںاور معاشرتی فاصلہ بناتے ہوئے ماسک کا استعما ل ضرور کریں ۔

Recommended