Urdu News

پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کا سال اختتامی جائزہ

وزیراعظم جناب نریندرمودی

 

پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کا تعلق تیل اور قدرتی گیس کی تلاش اور پیداوار، ریفائننگ، تقسیم اور مارکیٹنگ، پٹرولیم مصنوعات کی درآمد، برآمد اور تحفظ سے ہے۔ تیل اور گیس ہماری معیشت کے لیے اہم درآمدات ہونے کی وجہ سے، وزارت کی طرف سے توانائی تک رسائی، توانائی کی کارکردگی، توانائی کی پائیداری اور توانائی کی حفاظت جیسی ترجیحات کو پورا کرنے کے لیے تمام گھریلو پیٹرولیم وسائل کی پیداوار اور استفادہ کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔ وزارت کی جانب سے رواں سال میں درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں۔

پردھان منتری اجولا یوجنا: غریب خواتین کو 8 کروڑ ڈپازٹ فری کنکشن فراہم کرنے کے لیے مئی 2016 میں پی ایم یو وائی شروع کی گئی تھی۔  اجولا 2.0  اسکیم کا دوسرا مرحلہ وزیر اعظم نے 10 اگست 2021 کو اتر پردیش کے مہوبہ ضلع میں شروع کیا ہے تاکہ ایک کروڑ اضافی ایل پی جی کنکشن مفت فرسٹ ری فل اور چولہا فراہم کیا جا سکے۔ 01.12.2021 تک، اس اسکیم کے تحت کل 80.5 لاکھ کنکشن جاری کیے گئے ہیں۔ یہ وزارت روزانہ کی بنیاد پر اسکیم کے نفاذ کی نگرانی کر رہی ہے۔

5.jpg

ری فل پورٹ ایبلٹی: کسٹمر سروس کے مفاد میں ڈسٹری بیوٹرز کے درمیان مسابقت پیدا کرنے کے لیے، ری فل پورٹیبلٹی کو لاگو کیا گیا جو کہ ریفِل کی بکنگ کے وقت کسٹمر کو اپنے ڈسٹری بیوٹر کا انتخاب کرنے کے قابل بناتا ہے۔ ایسی صورت حال میں، ایک صارف جو اپنے والدین کے ڈسٹری بیوٹر کی خدمات سے مطمئن نہیں ہے، اپنی لوکلٹی /علاقے میں خدمات انجام دینے والی اسی کمپنی کے تقسیم کاروں کی فہرست میں سے کسی بھی ڈسٹری بیوٹر کا انتخاب کرسکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں بہتر گاہک کے مکمل اطمینان  کی راہ ہموار ہوگی ۔ ڈیلیوری پارٹنر کے انتخاب کا حق استعمال کرنے والے صارفین کی موجودگی میں یہ ڈسٹری بیوٹرز کی مزید حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ صارفین کو بہترین خدمات فراہم کریں اور ان کی کارکردگی کی درجہ بندی کو بہتر بنائیں۔ ہر ری فل کے لیے ڈسٹری بیوٹر کا انتخاب کرنے کی رعایت ایل پی جی صارفین کو پیش کی جانے والی ڈیجیٹل خدمات کے دائرے کو مزید وسعت دیتی ہے۔

6.jpg

بلا روکاوٹ غیر سبسڈی والا ایل پی جی کنکشن ( پورے کاؤنٹر پر): نئے کنکشن کے اجراء کے عمل کو آسان بنانے کے لیے، شناخت کے مطلوبہ ثبوت اور گاہک کی طرف سے پتہ کے خود اعلان کے ساتھ، ایل پی جی غیر سبسڈی والا گھریلو کنکشن، کاؤنٹر پر جاری کیا جا سکتا ہے۔ اگر گاہک نان سبسڈی کنکشن لینے کے بعد سبسڈی حاصل کرنے کے لیے دستاویزات جمع کروانا چاہتا ہے تو،اس کے لئے او ایم سی اور این آئی سی ڈیڈیو کلیئرنس کے ساتھ مشروط خود اعلان کے علاوہ ایڈریس کا ثبوت جمع کر کے سبسڈی والے کنکشن میں تبدیل کرنے کے لیے پر التزام بھی  موجود ہے۔

Graphical user interface, websiteDescription automatically generated     ApplicationDescription automatically generated

غیر سرمایہ فراہمی والی دریافتوں کی ترقی: نومبر، 2021 تک کل 09 دریافتیں {03 نامزدگی کے نظام سے ( او این جی سی03 سے) اور 06 پی ایس سی سے} کو منیٹائز کیا گیا ہے۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے مورخہ 8.11.2019 کی قرارداد میں نقل و حمل کے ایندھن کو مارکیٹ کرنے کی اجازت کے لیے رہنما خطوط پرنظر ثانی کی، جو کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دے گا اور نجی کھلاڑیوں کو خردہ شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے فروغ دے گا۔ مذکورہ قرارداد کا اطلاق صرف موٹر اسپرٹ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی مارکیٹنگ کے لیے ہوتا ہے جو ‘‘تھوک’’ اور ‘‘خردہ’’ کاروبار کے لیے ہے۔ مزید نئے رہنما خطوط کے تحت، 16 دسمبر 2021 تک 10 کمپنیوں کو اجازت دی گئی ہے۔

گیس گرڈ: گیس گرڈ کے حصے کے طور پر ستمبر 2021 تک مجموعی طور پر 21735 کلومیٹر پائپ لائنیں بچھائی جا چکی ہیں۔

ایتھنول مخلوط پیٹرول (ای بی پی) پروگرام: ایتھنول  فراہمی سال (ای ایس وائی) 2020-21 کے دوران، 30.11.2021 تک ملاوٹ کے مقصد کے لیے او ایم سیز کے ذریعے 302.30 کروڑ لیٹر ایتھنول خریدا گیا ہے۔ فیڈ اسٹاک کے لحاظ سے ایتھنول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اعلان ، جاری ایتھنول سپلائی سال (ای ایس وائی 2021-22)کےلئے سی ہیوی مولاسز روٹ سے  46.66فی لیٹر پر کیا گیا ہے۔ بی ہیوی مولاسز روٹ سے 59.08 روپے فی لیٹر؛ گنے کے رس / چینی / چینی کے شربت کے روٹ سے 63.45 روپے فی لیٹر؛ مکئی اور خراب شدہ غذائی اجناس کے راستے سے 52.92 روپے فی لیٹر اور اضافی چاول سے ایف سی آئی روٹ کے ساتھ 56.87روپے فی لیٹر ، کیا گیا ہے۔

بایو ڈیزل بلینڈنگ پروگرام: 4 مئی 2021 کو، پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر نے انڈین آئل کے تکریکلان ٹرمینل، دہلی سے ای او آئی اسکیم کے تحت یو سی او (استعمال شدہ کوکنگ آئل) پر مبنی بائیو ڈیزل مخلوط ڈیزل کی پہلی  کھیپ کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ بائیو ڈیزل پر جی ایس ٹی کی شرح، جو ڈیزل کے ساتھ ملاوٹ کے لیے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو فروخت کی جاتی ہے، وزارت خزانہ نے اسے  یکم اکتوبر 2021کو 12 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دیا ہے۔

سستی نقل و حمل کی طرف پائیدار متبادل (ایس اے ٹی اے ٹی): ایبل متبادل کی طرف سستی نقل و حمل ‘‘(ایس اے ٹی اے ٹی) پہل یکم اکتوبر 2018 کو شروع کی گئی تھی جس میں تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیاں، بڑے کاروباری اداروں سے، کمپریسڈ بائیو گیس (جی اے بی سی) کے خریدنے کے لئے  ان کے اظہار دلچسپی کے حوالے سے  تفصیلات (ای او آئی)  طلب کررہی ہیں۔ اس اقدام کے تحت، 15 دسمبر 2021 تک 2700 لیٹرز آف انٹینٹ (ایل او آئیز) جاری کیے گئے ہیں۔ آر او ایس  26 کے ذریعے 16 پلانٹس سےسی بی جی کی سپلائی شروع کی گئی اور گجرات میں ایک مقام پر سی جی ڈی نیٹ ورک میں کمپریسڈ بائیو گیس کو شامل کیا گیا۔

ضابطہ بندی کی تعمیل کے بوجھ میں کمی: تعمیل کے بوجھ کو کم کرنا، طریقہ کار کو آسان بنانا اور ‘کاروبار کرنے میں آسانی’ کو بہتر بنانا پٹرولیم اور قدرتی گیس کے شعبے میں ایک مسلسل عمل ہے۔ سال 2021 میں حکومت کی طرف سے شروع کی گئی خصوصی مہم میں، کل 276 تعمیلات  کے بوجھ کو کم کیا گیا اور طریقہ کار کو آسان بنایا گیا۔

 پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی کارکردگی کا اشاریہ: 01.12.2021 تک پیداوار 42.65 ایم ٹی او ای (تیل  19.88 ایم ایم ٹی؛ گیس  22.77 بی سی ایم) ہے۔ 1,56,580 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط کل 105 ایکسپلوریشن بلاکس آج تک دیئے گئے ہیں۔ 30.11.2021 تک 50 دریافتیں رقم کی گئیں۔ 30.11.2021 تک ہائیڈرو کاربن انفراسٹرکچر پر 2,75,781 کروڑ آئی این آر خرچ ہوئے۔ 01.12.2021 تک، اجوالا 2.0 کے تحت 1.29 کروڑ منظور شدہ درخواستوں کے  معاملے میں 80.5 لاکھ ایل پی جی کنکشن جاری ہوئے۔ انڈین گیس ایکسچینج کا آغاز جون 2020 میں ہوا۔ ستمبر 2021 تک 21,735 کلومیٹر گیس پائپ لائن بچھائی گئی۔ 31.10.2021 تک کل 83.7 لاکھ (ڈی) پی این جی کنکشن اور  سی این جی 3532 اسٹیشن۔ بیرون ملک اثاثوں میں سرمایہ جاتی اخراجات آج تک 22,681 کروڑ آئی این آر ہے۔ مالی سال 19 سے اب تک بیرون ملک مقیم او اینڈ جی اثاثوں سے ایم ایم ٹی او ای~56 کی پیداوار شامل کی گئی (ہدف کا 50فیصد حاصل کیا گیا)۔

ڈی ایس ایف- III: ڈی ایس ایف۔IIIکا آغاز 10 جون 2021 کو پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر نے کیا تھا۔ اس کے بعد 30.07.2021 کو پٹرولیم اور قدرتی گیس کے عزت مآب وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کی موجودگی میں ڈی ایس ایف۔III پر ایک پروموشنل روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔

 پی ایس اےپلانٹس کا قیام: کی دوسری لہر اور ہندوستان بھر کی مختلف ریاستوں میں آکسیجن کی فراہمی میں  روکاٹیں پیش آنےک کی وجہ سے پیدا ہونے والی پریشان کن صورتحال کے پیش نظر، ایم او ایچ اینڈ ایف ڈبلیو کی ہدایات کے مطابق، 13 تیل  پی ایس یوز کو اتر پردیش، بہار، مدھیہ پردیش، راجستھان، اوڈیشہ، کرناٹک، کیرالہ، گجرات، ناگالینڈ، اروناچل پردیش، دہلی اور مہاراشٹر کی ریاستوں میں 110 ہسپتال،  ان اسپتالوں/ اضلاع میں  سی ایس آر سرگرمی کے تحت مناسب صلاحیت کے پریشر سوئنگ انجذاب (پی ایس اے) آکسیجن پلانٹس قائم کرنے کے لیے تفویض کیے گئے تھے، تاکہ آکسیجن کی کمی کو مناسب طریقے سے پورا کیا جا سکے۔ سی پی ایس ایز 98840 ایل پی ایم کی مشترکہ صلاحیت کے پی ایس اے پلانٹس لگا رہے ہیں۔مجموعی طور پر101 پلانٹس کام  شروع کرچکے ہیں اور باقی شروع ہونے کے بعد کے مرحلے میں ہیں۔

عظیم الشان سہولیات کا قیام: کچھ ریفائنریوں میں، ایل ایم او (مائع طبی آکسیجن) پیدا نہیں  کیا جاتا ، لیکن کم دباؤ پر آکسیجن دستیاب ہوتی ہے۔ اسے سلنڈر کے ذریعے مائع میں تبدیل یا منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ چونکہ اس آکسیجن کو طبی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، اس لیے ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر ریفائنری کے احاطے سے ملحق  بڑ ے پیمانے پر کووڈ کی روک تھام کی سہولیات قائم کی گئی ہیں۔ اس طرح کی سہولیات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

Recommended