Urdu News

وزیراعظم نے ہماچل پردیش کو بلک ڈرگ پارک اورآئی آئی آئی ٹی کی سوغات دیا

وزیر اعظم نریندر مودی نےہماچل پردیش میں کئی اہم پروجکٹوں کا افتتاح کیا

اونا/نئی دہلی، 13 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

 وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز ہماچل پردیش کے اونا میں 1900 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے بلک ڈرگ پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی) اونا کو قوم کے نام وقف کیا۔

 وزیر اعظم کی خود کفیل ہندوستان کی اپیل نے حکومت کی مختلف نئی پہل کی حمایت کے ذریعہ ملک کو بہت سے شعبوں میں خود انحصاری کے حصول کی طرف تیزی سے آگے بڑھایا ہے۔

 ایسا ہی ایک بڑا شعبہ فارماسیوٹیکل ہے اور اس شعبے میں خود انحصاری لانے کے لیے وزیر اعظم نے اونا ضلع کے ہرولی میں بلک ڈرگ پارک کا سنگ بنیاد رکھا، جو 1900 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ پارک  اے پی آئی  درآمدات پر انحصار کم کرنے میں مدد کرے گا۔

اس سے تقریباً 10000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور 20000 سے زیادہ لوگوں کو روزگار فراہم ہونے کی امید ہے۔ اس سے خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

Recommended