Urdu News

وزیر اعظم مودی نے ہم وطنوں کو یوم آزادی کی مبارک بادپیش کی

@ani_digital

ملک آج آزادی کا 75 واں سالگرہ (Independence Day 2021) منا رہا ہے۔ اس خاص موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے باشندوں کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ سال ملک کے باشندوں میں نئی توانائی اور نیا شعور پیدا کرے گا۔

ملک آج آزادی کا 75 واں سالگرہ(Independence Day 2021) منا رہا ہے۔ اس خاص موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے باشندوں کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ سال ملک کے باشندوں میں نئی توانائی اور نیا شعور پیدا کرے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مسلسل آٹھویں بار لال قلعہ کے فصیل سے ترنگا لہرایا۔ اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو آزادی کی 75 ویں سالگرہ پر راج گھاٹ واقع بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔

اتوار کی صبح وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا، ’آپ سبھی کو 75 ویں یوم آزادی کی بہت بہت مبارکباد۔ آزادی کے امرت مہوتسو کا یہ سال ملک کے باشندوں میں نئی توانائی اور نیا شعور پیدا کرے۔ جے ہند‘۔

اس سے قبل صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اپنے ٹوئٹ میں کہا، ’آپ سبھی کو 75 سالوں میں ملک کی ترقی کے سفر میں لمبی دوری طے کرنے کا ذکر کرتے ہوئے ہفتہ کو کہا، ’ہمیں یہ احساس ہے کہ آزادی کے لئے مر مٹنے والے مجاہدین آزادی کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کی سمت میں ابھی کافی آگے جانا ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارک باد

وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ملک کے باشندوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا، ’مودی جی کی قیادت میں ایک طرف ملک ترقی کی نئی اونچائیاں چھو رہا ہے تو وہیں غریب اور محروم طبقات کو مین اسٹریم سے جوڑ کر فخر کا احساس کر رہا ہے۔ آئیے آج جب ملک آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے تب ہم نئے ہندوستان کی خوشحال اور مودی جی کے آتم نربھر بھارت کے خواب کو سچ کرنے میں شراکت دار بنیں‘۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے اتوار کو 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ’نیا بھارت‘، ’نئی توانائی‘، نئے اعتماد اور فخر کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا، ’ملک کے باشندوں کو 75 ویں یوم آزادی کی مبارکباد اور نیک خواہشات‘۔ ماں بھارتی کی آزادی کے لئے اپنا عظیم انقلابی، آزادی پسند اور امرشہیدوں کو کوٹی کوٹی نمن‘۔

Recommended