Urdu News

وزیر اعظم مودی نے ‘ پردھان منتری سنگھرالیہ ‘ کا افتتاح کیا

وزیر اعظم مودی نے ' پردھان منتری سنگھرالیہ ' کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ' پردھان منتری  سنگھرالیہ ‘کا افتتاح کیا ۔ یہ ایک ایسامیوزیم جو آزادی کے بعد سے ملک کے تمام وزرائے اعظم کے لیے وقف ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ افتتاح سے پہلے پی ایم مودی نے میوزیم کے اندر جانے کے لیے پہلا ٹکٹ خریدا۔  پردھان منتری دفتر کی ایک پریس ریلیز  کے مطابق ’قوم کی تعمیر میں ہندوستان کے تمام وزرائے اعظم کے تعاون کا احترام کرنے کے وزیر اعظم مودی کے وژن کی رہنمائی میں، پردھان منتری سنگھرالیہ  آزادی کے بعد سے ہندوستان کے ہر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، چاہے ان کے نظریے یا عہدہ کے دورانیہ مختلف  کیوں نہ ہوں۔

اس میں  مزید یہ بتایا گیا کہ  سنگھرالیہ  وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایک جامع کوشش ہے، جس کا مقصد نوجوان نسل کو تمام ہندوستانی وزرائے اعظم کی قیادت، وژن اور کامیابیوں کے بارے میں حساس اور متاثر کرنا ہے۔  پی ایم او نے کہاپرانے اور نئے کے ہموار امتزاج کی نمائندگی کرتے ہوئے،  سنگھرالیہ  نے پہلے کے تین مورتی بھون کو بلاک Iکے نام سے ضم کیا، جس میں نئی تعمیر شدہ عمارت کو بلاک IIکے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

دونوں بلاکس کا کل رقبہ 15,600 مربع میٹر سے زیادہ ہے۔ عجائب گھر کی عمارت کا ڈیزائن ابھرتے ہوئے ہندوستان کی کہانی سے متاثر ہے، جس کی تشکیل اس کے لیڈروں کے ہاتھوں سے کی گئی ہے۔ ڈیزائن میں پائیدار اور توانائی کے تحفظ کے طریقوں کو شامل کیا گیا ہے۔ منصوبے پر کام کے دوران کوئی درخت نہیں کاٹا گیا اور نہ ہی ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔ سنگھرالیہ  کا لوگو ہندوستان کے لوگوں کے ہاتھوں کی نمائندگی کرتا ہے جو قوم اور جمہوریت کی علامت دھرم چکر کو تھامے ہوئے ہیں۔

Recommended