Urdu News

وزیر اعظم مودی نے شہیدی دیوس پرخراج تحسین پیش کیا

عظیم انقلابی شہید بھگت سنگھ ، سکھ دیو اورراج گورو

نئی دہلی ، 23 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو شہیدی دوس پر عظیم انقلابی شہید بھگت سنگھ ، سکھ دیو اورراج گورو کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مادر وطن کے ان عظیم بیٹوں کی قربانی ملک کی ہر نسل کے لیے ایک تحریک بنی رہے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا’ آزادی کے انقلابی امر شہید ویر بھگت سنگھ ، سکھ دیو اور راج گورو کو سلام۔ مادر وطن کے ان عظیم بیٹوں کی قربانی ملک کی ہر نسل کے لئے ایک تحریک بنی رہے گی۔ جئے ہند!

وزیر اعظم نے ٹویٹر پر دو منٹ کا ویڈیو بھی شیئرکیا ہے۔ اس میں انہوں نے 1919 میں جلیانوالہ کے قتل عام کا واقعہ یاد کیا اور کہا کہ انگریزوں نے جلیانوالہ باغ میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا۔اس قتل عام کے گواہ رہے12سال کے بھگت سنگھ نے اسی وقت برطانوی حکمرانی کے خلاف لڑنے کا عزم کیا تھا۔

مودی نے کہا کہ شہید بھگت سنگھ انقلابی ہونے کے ساتھ ساتھ اسکالر اور مفکر بھی تھے۔ ذاتی انانیت ان کے لیے کبھی بھی اہم نہیں رہی۔ جب تک وہ زندہ رہے ، وہ ایک مشن کے لئے زندہ رہے اور اس کے لئے خود کو قربان کردیا۔ وہ مشن ہندوستان کو ناانصافی اور برطانوی حکمرانی سے آزاد کرنا تھا۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نےآج شہیدی دیوس کے موقع پر بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا ’’ٓزادی کے انقلابی سفیر امر شہید ویربھگت سنگھ ، سکھ دیو اور راج گرو کو شہیدی دیوس پر صد صد سلام۔ ماں بھارتی کے ان عظیم سپتوں کی قربانیاں ملک کی ہر نسل کے لئے باعث تحریک بنی رہیں گی۔ جے ہند! ‘‘

Recommended