Urdu News

ہاتھرس عصمت دری معاملہ میںوزیراعظم نے وزیراعلیٰ یوگی سے بات کی

ریاست میں ہاتھرس گینگ ریپ کیس کی سنگینی کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے بات کی ہے۔ انہوں نے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بدھ کے روز وزیر اعلی کے ٹویٹر ہینڈل سے یہ معلومات دی گئی ہے۔

اس کے بعدوزیر اعلی نے ضلع ہاتھرس میںاس واقعے کے ملزمین کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتوں میں قانونی چارہ جوئی اور سزا دینے کے لئے واضح ہدایات دی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلی کی ہدایت پر واقعے کی تحقیقات کے لئے تین رکنی ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ایس آئی ٹی میں ہوم سکریٹری بھگوان سوروپ کی سربراہی میں بننے والی ٹیم میں ڈی آئی جی چندرا پرکاش اور کمانڈنٹ پی اے سی آگرہ پونم شامل ہیں۔ ایس آئی ٹی سات دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

ہاتھرس کے علاقے چنداپا میں زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی 16 دن کے بعد زندگی کی جنگ ہار گئی۔ انہوں نے منگل کی صبح دہلی کے صفدرجنگ اسپتال میں آخری سانس لی۔ رات گئے ہاتھرس میں ان کا آخری رسوم اداکردیا گیا۔ اس سے قبل پولیس نے چاروں ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ تاہم اس واقعے کے بارے میں لوگوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے بھی ریاستی حکومت پر حملے جاری رکھے ہیں اور انہوں نے سڑکوں پر نکل کر اپنا احتجاج درج کرایا ہے۔ ملزمان کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے متعدد مقامات پر مظاہرے کیے گئے۔

Recommended