نئی دہلی ، 19 ستمبر
وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مومنٹو(یادگاری) اور تحائف کی نیلامی میں حصہ لیں اس سے ملنے والی رقم دریائے گنگا کی ترقی کے لیے استعمال کی جائے گی۔
اتوار کو ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا ’’کئی برسوں میں مجھے بہت سے تحائف اورمومنٹو ملے ہیں جن کی نیلامی کی جا رہی ہے۔ ان میں ہمارے اولمپک کھلاڑیوں کی طرف سے دی گئی خصوصی یادگاری بھی شامل ہے۔ اس نیلامی میں آپ لوگ شامل ہوں۔ اس سے حاصل ہونے والی رقم ’نمامی گنگے اسکیم‘ کے لیے استعمال کی جائے گی۔
انہوں نے ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں حال ہی میں ختم ہونے والے اولمپکس کھیلوں کے بعد کھلاڑیوں کی جانب سے انہیں یہ یادگاری دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزارت ثقافت وزیر اعظم کی طرف سے موصول ہونے والے تحائف اور مومنٹو کی آن لائن نیلامی کر رہی ہے۔ وزیراعظم کی سالگرہ پر شروع ہونے والی یہ نیلامی 7 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ نیلامی کے عمل میں تقریبا 1300 تحائف شامل کیے گئے ہیں۔ اولمپک کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا کے نیزے کی قیمت 1.5 کروڑ روپے ہے۔