Urdu News

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صدسالہ تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صدسالہ تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صدسالہ تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت

Prime Minister Narendra Modi attends the centenary celebrations of Aligarh Muslim University

انڈیا نیرٹیو اردو

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی صد سالہ تقریب منا رہی ہے۔ اس صد سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سر سید احمد خان کی یادگار اور ان کے خوابوں کا تعبیر ہے۔

وزیر اعظم نریندرمودی

اس موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے  چانسلر،وائس چانسلر، وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک شریک تھے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندرمودی نے درج ذیل نکات کی طرف اشارہ کیا۔

علی  گڑ ھ مسلم یونیورسٹی کے المنائی

علی  گڑ ھ مسلم یونیورسٹی کے المنائی پوری دنیا کے نامور انسٹی ٹیوٹ میں چھائے ہوئے ہیں۔مجھے غیر ملکی اسفار کےدوران  بہت سارے المنائی بہت فخریہ انداز میں کہتے ہیں کہ ’’ میں علیگ ہوں ‘‘۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے المنائی حس مزاح اور شعرو شاعری کا ایک الگ انداز رکھتے ہیں۔ علیگ برداری دنیا میں کہیں بھی ہوں، وہ ہندستانی نمائندے ہی ہوتے ہیں۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے ایک صدی میں

(Proud Alig) یعنی علیگ برادری پر ہمیں فخر ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے ایک صدی میں لاکھوں افرداد کی زندگی کو سنوارا ہے۔ ایک مقناطیسی سوچ نے ملک و سماج کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔سر سید احمد خان کی انتھک محنت اور آفاقی سوچ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو پوری دنیا میں انفرادیت بخشی ہے۔

ایک صدی پر محیط علی گڑھ کے آفاقی کارنامے آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں۔ میں تمام علیگ برادری بشمول اساتذہ اور بنیاد گزار مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ آپ سب نے سر سید کے مشن کو آگے بڑھانے میں شب و روز مصروف ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن  میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے غیر معمولی کام کیا

عالمی وبا کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن  میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے غیر معمولی کام کیا ہے۔ ہزاروں لوگوں کے لیے ٹسٹ کیمپ اور آئسولیشن وارڈ ، پلازمہ بینک بنانا اور پی ایم کیئر فنڈ میں بڑی تعداد میں رقم جمع کرانا قومی اور ملی خدمات ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا غیر معمولی کام ہے۔

Aligarh Muslim University

پچھلے ایک صدی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے  دنیا کے بہت سے ممالک کے ساتھ ہندستان کے تعلقات کو مستحکم کرنےمیں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اردو ، عربی ،  فارسی اور اسلامی ادب پر کی جانے والی تحقیق پوری اسلامی دنیا کے ساتھ ہندستان کے ثقافتی تعلقات کو نئی توانائی بخشی ہے۔

اے ایم یو کے طلبا پر ایک اہم ذمہ داری یہ ہے کہ

اے ایم یو کے طلبا پر ایک اہم ذمہ داری یہ ہے کہ وہ قومی تعمیر میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں اور ہندستان کی عظیم وراثت سے دنیا کو باور کرائیں تاکہ پوری دنیا میں ہندستان  کی خوب صورت اور عظیم الشان  تہذیب و ثقافت کا چرچا ہوسکے۔

آیئے! ہم سب ہر طرح کے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ہندستان کی قومی سلامتی اور مضبوطی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ہماری قومی وراثت کا چرچا پوری دنیا میں ہوسکے۔

Recommended