Categories: قومی

وزیراعظم نریندر مودی نے آکسیجن اور دواؤں کی دستیابی کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

وزیراعظم نریندر مودی نے آکسیجن اور دواؤں کی دستیابی کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

وزیراعظم نریندر مودی نے آکسیجن اور دواؤں کی دستیابی اورسپلائی کے جائزے کے لیے کل ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ انہیں بتایا گیا کہ حکومتکووڈ کے ساتھ ساتھ Mucormycosis کے بندوبست میں استعمال ہونے والی ادویات کی سپلائیکی سرگرمی سے نگرانی کر رہی ہے۔ کئی مرکزی وزیروں نے بھی وزیراعظم کو مطلع کیا کہ وہ دوائیں بنانے والوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ پیداوار میں اضافہ کیا جاسکےاور ضروری مدد کی جاسکے۔

جناب مودی کو ایسی تمام دواؤں کے اہم مرکبات کی پیداواراور موجودہ اسٹاک کے بارے میں بھی مطلع کیا گیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پچھلے چندہفتوں میں Remdesivir سمیت تمام ادویات کی تیاری میں اضافہ کر دیا گیاہے۔

جناب مودی نے کہا کہ بھارت میں ادویات کا سیکٹر بہت فعالہے اور حکومت کے مسلسل تعاون سے تمام ادویات کی مناسب دستیابی کو یقینی بنایا جائےگا۔

وزیراعظم نے ملک میں آکسیجن کی دستیابی اور سپلائی کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔ اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ آکسیجن کی سپلائی اب پہلی لہر کے عروجکے دوران کی گئی سپلائی سے تین گنا زیادہ ہے۔ انہیں آکسیجن ریل اور بھارتی فضائیہ کےطیاروں کی پروازوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ جناب مودی کو آکسیجن کنسنٹریٹرز ، آکسیجن سلینڈرز کی خریداری اور ملک بھر میں PSA پلانٹس کی تنصیب کے بارے میں بھی مطلع کیا گیا۔

وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ریاستوں سے کہا جائےکہ وہ ایک مقررہ مدت میں وینٹی لیٹرز چلانا شروع کریں اور وینٹی لیٹر بنانے والوں کی مدد سے تکنیکی اور تربیتی معاملات کو حل کریں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago