Urdu News

وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم اساتذہ پراساتذہ کو دی مبارک باد

@PMOIndia

نئی دہلی ،5 ستمبر

وزیر اعظم نریندرمودی نے ملک بھر کے اساتذہ کو یوم اساتذہ کے موقع پر مبارک باد دی ہے۔وزیراعظم نے سابق صدر ڈاکٹر ایس رادھاکرشنن کو بھی ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا ، جن کے اعزاز میں5 ستمبر کو یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

مسٹرمودی نے اتوار کو ٹویٹ پیغام میں کہا ’’تمام اساتذہ کو یوم اساتذہ پرمبارکباد ، اساتذہ نے ہمیشہ نوجوانوں کے دل و دماغ کو صحیح سمت دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 کووڈوبا کےدوران طلبا کے تعلیمی سفر کو جاری رکھنے کے لیے اساتذہ نے جو طریقے اختیار کئے وہ قابل تعریف ہیں۔ میں ڈاکٹر ایس رادھاکرشنن کو ان کی سالگرہ کے موقع پر سلام پیش کرتا ہوں اور ہمارے ملک کی تعمیر میں ان کے نمایاں تعاون کو یاد کرتا ہوں ‘‘۔ یوم اساتذہ کے موقع پر ملک بھر کے اساتذہ کو ان کے نمایاں تعاون کے لیے اعزاز سے نوازا جاتا ہے ۔

وزیر اعظم نےیوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی؛ سابق صدرجمہوریہ  ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کو ان کی جینتی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا

وزیراعظم جناب نریندر مودی نےیوم اساتذہ کے موقع پر  تعلیمی شعبے سےتعلق والی شخصیات  کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم نے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت  پیش کیا۔

ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛

’’یوم اساتذہ پر،  تعلیمی شعبے سےتعلق رکھنے والے تمام حضرات کو مبارکباد،  جنھوں نےہمیشہ نوجوان ذہنوں کی پرورش میں اہم کردار اداکیا ہے۔  یہ بہت ہی قابل ستائش ہے کہ اساتذہ نےکس طرح جدت کو اپنایا  اور اس بات کو یقینی بنایا کہ  کووڈ -19 کے دور میں بھی طلبا کاتعلیمی سفر جاری رہے۔

میں ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کو ان کی جینتی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور ان کےممتاز علمی کارناموں اور قوم کے لئے ان کے تعاون کو یاد کرتا ہوں۔‘‘

Recommended