Urdu News

وزیراعظم نریندر مودی نے وارانسی میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور ان کا سنگ بنیاد رکھا

@PMO India

نئی دہلی،15؍ جولائی 

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  وارانسی میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور  سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے مختلف پروجیکٹوں اور کاموں کا افتتاح کیا، جن میں بی ایچ یو میں 100  بستر والے ایم سی ایچ ونگس ، گڈولیا میں کثیر سطح کی پارکنگ،  گنگا دریا پر  سیاحت کی ترقی کے لیے رو۔رو جہازاوروارانسی ۔غازی پور شاہراہ پرتین لینڈ کے فلائی اوور برج شامل ہیں۔ ان پروجیکٹوں پر تقریباً 744  کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

انہوں نے  تقریبا  839  کروڑ روپے کی مالیت کے بہت سے پروجیکٹوں، پبلک ورکس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ ان پروجیکٹوں میں شامل ہیں، سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف  پیٹرو کیمیکل انجینئرنگ اور  ٹیکنالوجی (سی آئی پی ای ٹی)  کے ہنر مندی  اور ٹیکنیکل سپورٹ کا  سینٹر، جل جیون مشن کے تحت  143  دیہی پروجیکٹ اور  کرکھیاؤں  میں آم اور سبزی  کا مربوط  پیک ہاؤس شامل ہے۔

اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے پچھلے کچھ ماہ کے  مشکل مہینوں کا ذکر کیا، جب کورونا نے پوری طاقت سے حملہ کیا تھا۔ وزیراعظم نے اس چیلنج سے نمٹنے میں اتر پردیش اور کاشی کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے عالمی وبا سے نمٹنے میں اتر پردیش سرکار کی بھی تعریف کی اور  کاشی، انتظامیہ کی اپنی  ٹیم  کی بھی  تعریف کی اور  کورونا جانبازوں کی پوری ٹیم کو بھی سراہا، کہ کس طرح انہوں نے کاشی میں انتظامات قائم کرنے کے لئے دن رات  کام کیا اور اپنی خدمات فراہم کیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان مشکل دنوں کے باوجود  کاشی نے یہ دکھا دیا کہ  وہ کبھی نہیں رکے گا اور کبھی نہیں تھکے گا۔ وزیراعظم نے دوسری  لہر  کو غیر معمولی طریقے سے سنبھالنے کے طریقوں کا سابقہ مثالوں سے موازنہ کیا، جب جاپانی گردن توڑ بخار کی بیماریوں نے  تباہی مچا دی تھی۔ طبی سہولیات اور سیاسی قوت ارادی کی  فقدان  کی وجہ سے چھوٹی چھوٹی  بیماریوں اور چیلنجوں نے  بڑی بیماریوں کی شکل اختیار کرلی تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ  آج اتر پردیش  ایک ایسی ریاست ہے جہاں  ٹیسٹ اور ٹیکہ کاری سب سے زیادہ کی جارہی ہے۔

جناب مودی نے  اتر پردیش میں تیزی سے بہتر ہوتے ہوئے  طبی بنیادی ڈھانچے کا خاص طور پر ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4  سال کے عرصے میں  کئی طبی کالجز  قائم ہوئے ہیں اور ان کی تعداد 4  گنا  بڑھ گئی ہے اور  کئی میڈیکل کالجز ریاست کے مختلف علاقوں میں مکمل کر لئے گئے ہیں۔ جناب مودی نے  تقریبا 550  آکسیجن پلانٹس کے بارے میں بھی بات کی، جو  ریاست میں  قائم کئے جار ہے ہیں، ان میں 14  کا آج افتتاح کیا گیا ۔ انہوں نے  ریاستی سرکار کی جانب سے  بچوں کے امراض سے متعلق (پیڈیاٹرک) آئی سی یو  اور  آکسیجن کی سہولتیں بہتر کرنے کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ  حال ہی میں اعلان کئے گئے  23 ہزار کروڑ روپے کے پیکج سے اتر پر دیش کو مدد ملے گی۔ انہوں نے  یہ بھی کہا کہ کاشی پروانچل کا ایک بڑا  طبی ہب بن رہا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ کچھ بیماریوں کے علاج کے لئے کبھی  دہلی اور ممبئی جانا پڑتا تھا ، اب ان کا علاج آج کاشی میں بھی دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ پروجیکٹ، جن کا آج افتتاح کیا گیا ہے ، وہ  شہر کے طبی بنیادی ڈھانچے میں مزید  اضافہ کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بہت سے پروجیکٹ کاشی کے قدیم شہر کو ترقی کے راستے پر لے جارہے ہیں اور اس کی خوبی کو محفوظ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہیں، فلائی اوورس، ریلوے اوور برج، انڈر گراؤنڈ وائرنگ، سیور کے مسائل کا حل، پینے کا پانی اور  سیاحت کو فروغ  جیسے پروجیکٹوں کو حکومت کی طرف سے  زبردست  بڑھا وا ملا ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ آج بھی  8  ہزار کروڑ روپے کی مالیت کی اسکیموں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ  گنگا اور کاشی کی  صفائی ستھرائی اور خوبصورتی ایک تحریک اور ترجیح ہے اور اس کے لئے ہر محاذ پر کام کیا جا رہا ہے، جن میں سڑکیں، پانی کی نکاسی کا انتظام، پارکوں اور گھاٹوں کی خوبصورتی وغیرہ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پنچ کوسی مارگ  کی توسیع  وارانسی- غازی پور پر پل سے  کئی گاؤوں اور  آس پاس  کے شہروں کو مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ  پورے شہر میں بڑے ایل ای ڈی اسکرین نصب کئے گئے ہیں اور گھاٹوں پر  جدید ترین ٹیکنالوجی، انفارمیشن بورڈ ، کاشی کے سیاحوں کو کافی مدد ملے گی۔ یہ  ایل ای ڈی اسکرین اور  انفارمیشن  بورڈس  ایک پرکشش طریقے سے  کاشی کی تاریخ، آثار قدیمہ، دستکاری ، آرٹ اور  اس طرح کی ہر معلومات  پیش کریں گے اور  عقیدت مند اس سے بڑی حد استفادہ  حاصل  کریں گے۔ ماں گنگا کے گھاٹ  اور  کاشی وشوناتھ مندر پر  آرتی  کا براڈ کاسٹ (نشریہ) بڑے بڑے اسکرین کے ذریعے  پورے شہر میں ممکن ہوگا۔ وزیراعظم یہ بھی بتایا کہ آج  رو- رو سروس اور کروز سروس کا  جو آغاز کیا گیا ہے، اس سے سیاحت  کو  زبردست فروغ حاصل ہوگا اور  رُد رکش سینٹر شہر  کے فنکاروں کو ایک عالمی نوعیت کا پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جس کا آج افتتاح کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے جدید دور میں سیکھنے کے ایک مرکز کے طور پر کاشی کی  ترقی کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کاشی کو ایک ماڈل اسکول ، آئی ٹی آئی اور  اس طرح کے کئی ادارے حاصل ہو چکے ہیں۔ ہنر مندی اور ٹیکنیکل سپورٹ کے لئے سی آئی  پی  ای ٹی کا سینٹر صنعتی ترقی میں اس علاقے کے لئے مدد گار ثابت ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اتر پردیش  ملک کی  ایک سرکردہ سرمایہ کاری منزل کے طور پر تیزی سے ابھر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتر پردیش ، جو کچھ سال پہلے تک کاروبار کرنے کے لئے ایک مشکل ریاست سمجھی جاتی تھی، اب میک ان انڈیا کے لئے ایک پسندید مقام بن رہا ہے۔ وزیراعظم نے  اس کے لئے یوگی حکومت کو  سراہا۔ کیونکہ حالیہ  وقت میں  بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر زبردست توجہ دی گئی ہے۔ جناب مودی نے  ڈیفنس کوریڈور، پروانچل ایکسپریس وے، بندیل کھنڈ ایکسپریس وے، گورکھپور لنک ایکسپریس وے اور گنگا ایکسپریس وے کا ذکر کیا، جنہیں حال ہی میں فروغ دیا گیا ہے اور  ترقی کی کچھ مثالیں ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک میں زرعی بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری کے لئے ایک لاکھ کروڑ روپے کا ایک خصوصی فنڈ قائم کیا گیا ہے، جو  اب ہماری زرعی  منڈیوں کو فائدہ پہنچائے گا۔ یہ  ملک کی زرعی مارکیٹوں  نے نظام کو  جدید  اور  آسان –  مالدار بنانے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔

اتر پردیش میں نئے ترقیاتی پروجیکٹوں کی ایک لمبی فہرست کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس سے پہلے ریاست کے لئے اسکیموں اور مالئے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی لیکن تب لکھنو میں وہ  بلاک ہو جاتی تھیں۔ وزیراعظم نے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ کی کوششوں اور  ان کی توانائی کے لئے ان کی تعریف کی، جس کے نتیجے میں سبھی تک  ترقی کے فوائد پہنچے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج اتر پردیش میں قانون کا راج ہے، مافیا راج اور دہشت گردی، جو  کسی وقت  کنٹرول سے باہر تھی، اب  قانون کی گرفت میں ہیں۔ جس طرح والدین بہنوں اور  بیٹیوں کے تحفظ کے سلسلے میں ڈر  اور خوف میں جیتے تھے، اب صورت حال تبدیل ہو گئی ہے۔ آج یو پی میں جو حکومت ہے  وہ ترقی کے راستے پر گامزن ہے اور  بدعنوانی اور اقربا پروری کی  کوئی گنجائش نہیں ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس لئے  آج اتر پردیش میں اسکیموں کے فائدے براہ راست عوام تک پہنچ رہے ہیں اور آج اسی لئے اتر پردیش میں نئی صنعتیں سرمایہ کاری کر رہی ہیں اور روز  گار کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔

وزیراعظم نے اتر پردیش کے عوام کو یا د دلاتے ہوئے اپنی بات  ختم کی کہ وہ  کورونا کو  ایک بار  پھر بڑھنے سے روکیں اور اسے پھیلنے کی  اجازت نہ دے کر اپنی ذمہ داری کا احساس کریں۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ سست رفتاری اور  کسی طرح کی بھی لاپروائی  زبردست لہر  کو  دعوت دے سکتی ہے۔ انہوں نے ہر ایک سے اپیل کی کہ  وہ کووڈ  ضابطوں پر سختی سے عمل کریں اور  سبھی کے لئے مفت  ٹیکے کے تحت ٹیکہ لگوائیں۔

Recommended