Urdu News

بھارت امرت مہوتسو کی تقریبات سے وزیر اعظم نریندر مودی بہت پرامید

@PMO India

بھارت امرت مہوتسو کی تقریبات  سے وزیر اعظم نریندر مودی پر امید

نئی دہلی02 اگست2021

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ جیسا کہ بھارت امرت مہوتسو کی تقریبات منا رہا ہے، وہ پُر امید ہیں کہ 130 کروڑ بھارتی عوام اسے نئی اونچائیوں  تک پہنچانے کو یقینی بنانے کے لیے محنت جاری رکھیں گے۔

وزیر اعظم نےسلسلے وار ٹویٹ پیغامات میں  کہا:

’’جیسا کہ بھارت اگست کے مہینے میں داخل ہوگیا ہے، جب سے امرت مہوتسو کا آغاز ہواہے، ہم نے بہت سے واقعات دیکھے ہیں جو ہر بھارتی کے لئے حوصلہ افزا ہیں۔اس دوران ریکارڈ ٹیکہ کاری ہوئی ہے اور جی ایس ٹی کے بھی اونچے اعداد شمار حاصل ہوئے ہیں، جن سے زبردست معاشی سرگرمی کا اشارہ ملتا ہے۔

اولمپک  مقابلوں میں نہ صرف پی وی سندھو نے تمغہ جیتا ہے جس کی  کہ وہ پوری طرح حقدار ہیں  ، بلکہ مردوں  اور خواتین کی ہاکی ٹیموں میں بھی تاریخی کوششیں  کی ہیں۔ جیسا کہ بھارت امرت مہوتسو کی تقریبات منا رہا ہے، وہ پُر امید ہیں کہ 130 کروڑ بھارتی عوام اسے نئی اونچائیوں  تک پہنچانے کو یقینی بنانے کے لیے محنت جاری رکھیں گے۔‘‘

Recommended