Urdu News

وزیر اعظم نریندر مودی نے کسان سمان ندھی کی آٹھویں قسط کسانوں کو جاری کیا

@narendramodi

وزیر اعظم نریندر مودی نے کسان سمان ندھی کی آٹھویں قسط کسانوں کو جاری کیا

وزیر اعظم نریندر مودی پردھان منتری کسان سماّن ندھیPM-Kisan اسکیم کے تحت ملک کے 9 کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو مالی فائدے کی آٹھویں قسط جاری کرنے کے بعد ایک ورچوول تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کسانوں نے کووڈ انیس کے آزمائشی دور میں بھی ملک کی خدمت کرنے سے متعلق اپنے حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے ۔ 

کاشت کاری سے متعلق تکنیک میں جدت طرازی کی وجہ سے ریکارڈ تعداد میں سرکاری خرید کو اجاگر کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں کو پہلی مرتبہ براہ راست منتقلی کے فائدے ملنے شروع ہوگئے ہیں ۔ جناب مودی نے کہا کہ پی ایم کسان اسکیم ، ملک میں چھوٹے کسانوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوئی ہے۔ 

کووڈ انیس عالمی وباکے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دیہی علاقوں سے بڑی تعداد میں کیسوں کی خبر مل رہی ہے ۔ انہوں نے گاووں کی پنچایتوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مناسب بیداری اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاستی حکومتوں سے کہا کہ وہ دواوں اور طبی ساز و سامان کی کالا بازاری سے نمٹنے کی غرض سے سخت قوانین بنائیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مسلح افواج بھی اس مشکل دور میں کووڈ سے متعلق دیکھ بھال کو یقینی بنانے اور آکسیجن کی سپلائی کو یقینی بنانے کی غرض سے پوری طاقت کے ساتھ کام کررہی ہیں ۔

 وزیر اعظم نے ملک میں کسانوں کے ذریعے نامیاتی کاشت کاری سے متعلق نئی نئی تکنیک اختیار کرنے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے اسکیم سے مستفید ہونے والے ملک کے مختلف حصوں کے کسانوں کے ساتھ بات چیت بھی کی ۔

Recommended